صاحبزادہ فرحان پی ایس ایل 11 کی پہلی سینچری بنانے میں کامیاب

بدھ 1 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں ملتان سلطانز کے بیٹر صاحبزادہ فرحان نے ایونٹ میں پہلی سینچری اسکور کردی۔

ملتان سلطانز کے بیٹر صاحبزادہ فرحان نے حیدرآباد کنگز مین کے خلاف جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 106 رنز کی اننگز کھیلی، اور یوں وہ پی ایس ایل 11 کی پہلی سینچری اسکور کرنے میں کامیاب رہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے آٹھویں میچ میں ملتان سلطانز نے صاحبزادہ فرحان کی شاندار سینچری کی بدولت حیدرآباد کنگزمین کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے حیدرآباد کنگزمین نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 225 رنز اسکور کیے، تاہم ملتان سلطانز نے صاحبزادہ فرحان کی سینچری کی بدولت ہدف 18.4 اوورز میں حاصل کرلیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا تھا، جس کے باعث دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘