30 مارچ 2026 کو خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: آپریشن غضب للحق: مسلح افواج کی کارروائیوں میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کو بھاری نقصان، 684 دہشتگرد ہلاک
ضلع خیبر کے علاقے باڑہ میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئیں جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 10 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔
اسی طرح ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ضلع بنوں میں کیا گیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں مزید 3 دہشتگرد مارے گئے۔
On 30 March 2026, thirteen khwarij belonging to Indian Proxy Fitna Al Khwarij were killed in two separate engagements in Khyber Pakhtunkhwa Province.
On reported presence of khwarij, an intelligence based operation was conducted by the Security Forces in general area Bara,…
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) April 1, 2026
سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں مزید خوارج کی موجودگی کے خاتمے کے لیے سرچ اور کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔
مزید پڑھیے: کوہاٹ پولیس کا دہشتگردوں سے مقابلہ، فتنہ الخوارج کے 6 شرپسند مارے گئے
حکام کا کہنا ہے کہ ’عزمِ استحکام‘ کے تحت سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک اپنی کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری رکھیں گے۔














