کوہاٹ پولیس کا دہشتگردوں سے مقابلہ، فتنہ الخوارج کے 6 شرپسند مارے گئے

اتوار 15 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں پولیس نے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے دوران 6 شرپسند ہلاک کر دیے گئے ہیں۔

کوہاٹ پولیس کے محکمہ انسداد دہشتگردی کے اہلکاروں نے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے قبضے سے جدید اسلحہ اور دیگر ساز و سامان بھی برآمد کیا ہے۔

پولیس کے مطابق کوہاٹ کے تھانہ لاچی کی حدود میں محکمہ انسدادِ دہشت گردی یعنی سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: افغان طالبان کا کوہاٹ میں ڈرون حملے کرنے کا دعویٰ؟ حقیقت  کیا ہے؟

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دہشتگردوں نے مذکورہ علاقے میں پہلے سے پوزیشنیں سنبھالتے ہوئے سی ٹی ڈی اہلکاروں کو نشانہ بنانے کے لیے گھات لگا رکھی تھی۔

سی ٹی ڈی کی آپریشن ٹیم کے موقع پر پہنچتے ہی دہشتگردوں نے اچانک حملہ کر دیا، جس کا اہلکاروں نے فوری اور مؤثر جواب دیا۔

حملے کی اطلاع ملنے پر کوہاٹ پولیس کی نفری بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور دہشتگردوں کا جوانمردی سے مقابلہ کیا۔

مزید پڑھیں: کوہاٹ میں ینگ ڈاکٹر کا قتل: ’خاتون ڈاکٹر نے خواتین وارڈ میں داخلے سے منع کیا جو اس کا قصور بنا‘

فائرنگ کا تبادلہ ختم ہونے کے فوراً بعد علاقے میں وسیع پیمانے پر سرچ اور سینیٹائزیشن آپریشن شروع کر دیا گیا۔

کارروائی کے دوران جائے وقوعہ سے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے چھ مسلح شرپسندوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔

تلاشی کے دوران ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے 4 دستی بم، 6 ایس ایم جی رائفلیں، 6 بینڈولیئرز، 12 اسپیئر میگزین اور متعدد کارتوس برآمد کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: کوہاٹ میں تیل و گیس کے ذخائر دریافت: وزیراعظم کی مزید تلاش کی ہدایت

جو اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ دہشتگرد طویل مقابلے کی منصوبہ بندی کر کے آئے تھے۔

حکام کے مطابق علاقے میں ممکنہ طور پر چھپے دیگر شرپسندوں کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر سرچ آپریشن تاحال جاری ہے جبکہ پولیس کی جانب سے صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔

ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی شناخت اور ان کے سابقہ ریکارڈ کی جانچ پڑتال کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں