پاکستانی سفیر کی سعودی عرب میں اپنے شہریوں کو سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال کی ہدایت

جمعرات 2 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب میں تعینات پاکستانی سفیر احمد فاروق نے مشرق وسطیٰ کی حالیہ صورتحال کے تناظر میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال کی ہدایت کی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو اطمینان دلایا ہے کہ مملکت کے تمام علاقوں میں مجموعی حالات مکمل طور پر پرامن، مستحکم اور تسلی بخش ہیں۔

انہوں نے پاکستانی شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ ایک ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے مقامی قوانین کا مکمل احترام کریں اور کسی بھی قسم کی افواہوں، قیاس آرائیوں اور غیر مصدقہ اطلاعات کی تشہیر سے گریز کریں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری کے لیے ہمیشہ ساتھ کھڑا رہے گا، پاکستانی سفیر احمد فاروق

سوشل میڈیا کے محتاط اور ذمہ دارانہ استعمال پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کی حساسیت کو مدنظر رکھا جائے۔

احمد فاروق نے کہا کہ درست اور بروقت معلومات کے لیے صرف سعودی حکومت کے مستند ذرائع پر انحصار کیا جائے۔

’حساس مقامات، فوجی تنصیبات، سرکاری و سفارتی عمارات کی تصاویر یا ویڈیوز بنانے سے مکمل اجتناب کیا جائے۔‘

مزید پڑھیں: پاکستان سعودی عرب کی سلامتی کے لیے پرعزم، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے اہم ملاقات

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر فضا میں دفاعی کارروائیوں، جیسے ڈرون یا میزائل روکنے کے مناظر دیکھے جائیں تو ان کی فلم بندی اور اشاعت سے بھی گریز کیا جائے۔

پاکستانی سفیر نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بلا خوف و خطر اپنی روزمرہ سرگرمیاں جاری رکھ سکتے ہیں۔

احمد فاروق کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی فضائی حدود کھلی ہیں اور دیگر ممالک کے لیے فضائی سفر کا نظام معمول کے مطابق فعال ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان سعودی عرب کا ہر فورم پر بھرپور ساتھ دے گا: وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد کو یقین دہانی

اپنے بیان میں پاکستانی سفیر نے یقین دلایا کہ سفارت خانہ پاکستان ریاض بدلتی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پاکستانی شہریوں کی مدد کے لیے ہر وقت تیار ہے۔

آخر میں انہوں نے پاکستانیوں سے پرسکون رہنے اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کا مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش

پی ایس ایل 11، حیدر آباد کنگز مین کی پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ جاری

پی ٹی آئی کا لیاقت باغ میں جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان

غیرملکی وفود کی آمدورفت، اسلام آباد پولیس کی عوام کے لیے اہم ہدایات جاری

امریکا اور ایران کے وفود جمعے کو پاکستان آرہے ہیں، اللہ کو منظور ہوا تو جنگ کے شعلے ہمیشہ کے لیے بجھ جائیں گے، وزیراعظم

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟