مریم اورنگزیب کا شہباز شریف کو خراجِ تحسین، پیٹرول بحران میں عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات کی تعریف

جمعہ 3 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسلم لیگ ن کی رہنما اور پنجاب کی سینیئر مریم اورنگزیب نے وزیراعظم شہباز شریف کی معاشی پالیسیوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود ایک ماہ تک اس کا بوجھ عوام پر منتقل نہیں کیا، جو ذمہ دار قیادت اور مؤثر حکمتِ عملی کی مثال ہے۔

مزید پڑھیں:ڈیزل و پیٹرول کی فی لیٹر قیمتوں میں بالترتیب 184 روپے 49 پیسے اور 137 روپے 23 پیسے اضافہ

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر انہوں نے کہا کہ کفایت شعاری، غیر ضروری اخراجات میں کمی اور مؤثر سپلائی چین مینجمنٹ کے ذریعے نہ صرف بحران پر قابو پایا گیا بلکہ عوام کو ریلیف بھی فراہم کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے مہنگائی کے اثرات کم کرنے کے لیے ٹارگیٹڈ سبسڈی متعارف کروائی، جس کے تحت موٹر سائیکل استعمال کرنے والے افراد، چھوٹے کسانوں اور ٹرانسپورٹ سیکٹر کو خصوصی سہولت دی گئی۔

مزید پڑھیں:مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے اثرات: برطانوی پیٹرول پمپس پر گاڑیوں کی طویل قطاریں

مریم اورنگزیب کے مطابق موجودہ قیادت مشکل حالات میں بھی عوام کو تنہا نہیں چھوڑ رہی اور تمام سیاسی قوتوں کو ساتھ لے کر چل رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی