دیدار اور ریشم کے سوشل میڈیا جھگڑے پر اداکارہ ریما کا اہم مشورہ

جمعہ 3 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف پاکستانی اداکارہ اور ہدایتکارہ ریما خان نے سوشل میڈیا پر لڑائی جھگڑوں میں شامل لوگوں کے لیے ایک مشورہ شیئر کیا۔

ریما خان کا کہنا تھا کہ’ زندگی نے مجھے بہت کچھ سکھایا ہے مگر ایک سبق بہت اچھی طرح سے سمجھ میں آ گیا کہ ہر لڑائی لڑنے کے قابل نہیں ہوتی، ہر بحث آپ کی عزت نہیں بڑھاتی اور ہر شخص توجہ کا اہل نہیں ہوتا‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Reema khan (@iamreemakhan)

ان کا کہنا تھا کہ ’زندگی سے سیکھیےکہ کب خاموشی اختیار کرنا زندگی کا سب سے طاقتور فیصلہ ہوتا ہے، کچھ چیزوں کے فیصلے وقت پر چھوڑ دیں۔ اپنی توانائیاں غلط لوگوں پر ضائع مت کریں کیونکہ کبھی کبھی خاموشی سب سے بڑا جواب ہوتا ہے‘۔

انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ خاموشی خالی نہیں ہوتی، یہ طاقت، حکمت اور کنٹرول سے بھری ہوتی ہے۔ کبھی کبھار سب سے طاقتور جواب کوئی جواب نہ دینا ہی ہوتا ہے۔ خاموشی میں آپ امن قائم رکھتے ہیں، غور و فکر کرتے ہیں۔ خاموشی طاقت ہے یہ اس وقت بولتی ہے جب الفاظ ناکام ہو جائیں اور وہیں جیتتی ہے جہاں شور نہیں پہنچ سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: مجھ سے جلنے والوں کی اپنی کوئی پہچان نہیں، دیدار کے الزامات پر ریشم کا سخت ردعمل

سوشل میڈیا صارفین کے خیال میں ریما خان کی ویڈیو ریشم کے لیے ہے، جبکہ دیگر نے کہا کہ انہوں نے واقعی ایک قیمتی مشورہ دیا ہے جو بہت لوگوں کو سننا ضروری تھا۔

واضح رہے کہ  دیدار کی جانب سے عائد کیے گئے سنگین الزامات کے بعد ریشم نے خاموشی توڑتے ہوئے کہا تھا کہ  لوگ ان کے فلاحی کام، خصوصاً لنگر کے باعث ان سے حسد کرتے ہیں۔ وہ یہ سوچتے ہیں کہ جب ہم ایسا نہیں کر رہے تو یہ کیوں کر رہی ہے۔ دیدار کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے ریشم نے کہا کہ کچھ افراد کی اپنی کوئی مستقل شناخت نہیں ہوتی اور وہ دوسروں کے حوالے سے پہچانے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ دیدار نے اپنی سابقہ سہیلی ریشم پر سنگین الزامات عائد کردیئے

جبکہ دیدار نے حال ہی میں ایک شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے ریشم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ریشم ایک بہت اچھی اداکارہ ہیں۔ وہ منفی کرداروں کو پیش کرنے میں بہترین ہیں انہوں نے بہت سے گھروں اور زندگیاں تباہ کی ہیں۔ وہ حقیقی زندگی میں بھی بہت منفی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم