ورلڈ اسکواش چیمپیئن شپ کی جانب پاکستان کا کامیاب قدم، کوالیفائرز کے فائنل میں جگہ بنالی

جمعہ 3 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے ابھرتے ہوئے اسکواش اسٹار عاصم خان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ورلڈ اسکواش چیمپئین شپ کے ایشین کوالیفائر کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نور زمان اسکواش کے ٹاپ 30 کھلاڑیوں میں شامل، خواتین سمیت دیگر پاکستانیوں کی رینکنگ میں بھی اضافہ

سیمی فائنل مرحلے میں عاصم خان کا مقابلہ ہانگ کانگ کے مینگ ہونگ تانگ سے ہوا جو نہایت سنسنی خیز ثابت ہوا۔

مزید پڑھیے: پاکستان کی اسکواش میں واپسی جاری، اسکاٹ لینڈ میں انڈر-15 اور 13 چیمپیئن شپ ٹائٹل بھی ہاتھ آگئے

تقریباً 54 منٹ تک جاری رہنے والے اس سخت مقابلے میں پاکستانی کھلاڑی نے بھرپور کھیل پیش کرتے ہوئے حریف کو 3-2 سے شکست دے دی۔

میچ کے اسکورز 11-5، 11-8، 6-11، 9-11 اور 11-6 رہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ مقابلہ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان انتہائی سخت رہا۔ تاہم فیصلہ کن گیم میں عاصم خان نے اپنی برتری ثابت کی۔

مزید پڑھیں: علی سسٹرز نے کمال کر دکھایا، تینوں بہنیں آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش کے سیمی فائنل میں

واضح رہے کہ اس کوالیفائنگ ایونٹ کے فاتح کو ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ کے مین ڈراز میں شرکت کا موقع ملے گا جس کے لیے عاصم خان اب صرف ایک قدم کی دوری پر ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp