علی سسٹرز نے کمال کر دکھایا، تینوں بہنیں آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش کے سیمی فائنل میں

منگل 15 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

منگل کا دن آسٹریلین جونیئر اوپن 2025 میں پاکستان کی ابھرتی ہوئی اسکواش کھلاڑیوں علی سسٹرز کا دن تھا جنہوں نے اپنی اپنی عمروں کے مقابلوں کے سیمی فائنل میں اینٹری دے دی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈینش جونیئر اوپن اسکواش چیمپیئن شپ، پاکستان کی 3 بہنوں نے تاریخ رقم کر دی

مہوش علی، سحرش علی اور ماہ نور علی تینوں میلبورن اسپورٹس اینڈ ایکواٹک سینٹر میں براہ راست گیم میں زبردست فتوحات کے ساتھ سیمی فائنلز مرحلے میں پہنچ گئیں۔

اکتوبر 2024 میں ہنگری جونیئر اوپن میں 2 گولڈ اور ایک سلور میڈل جیتنے کے موقعے پر پاکستانی اسکواش اسٹارز کی اپنے والد محمد عارف کے ہمراہ تصویر۔

پاکستان کی جونیئر اسکواش نسل کی پوری قوت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تینوں بہنوں نے منگل کو 3 میچوں میں 9 بے عیب گیمز کھیل کر برصغیر سے باہر کے سب سے باوقار جونیئر مقابلوں میں اپن برتری کی مہر ثبت کردی۔

مہوش علی انڈر 17 مقابلے میں چھاگئیں

گرلز انڈر 17 ڈویژن میں مقابلہ کرنے والی ٹاپ سیڈ مہوش علی نے کورٹ 7 پر کلینکل پرفارمنس پیش کرتے ہوئے میگھن وانگ کو سیدھے گیمز میں 11-6، 11-3، 11-2 سے ہرادیا۔

مہوش فائنل 4 میں جگہ بنانے کے لیے کمال مہارت سے کھیلیں اور حریف کو چت کردیا۔

مزید پڑھیے: آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 2 گولڈ میڈل پاکستانی بہنوں کے نام

مہوش کو سیمی فائنل میں ٹینا ما کے ساتھ مقابلہ کرنا پڑے گا۔ ٹینا ما جن کی نظریں آسٹریلین جونیئر اوپن 2025 ٹائٹل پر ہیں اور ان کی فارم بھی کمال کی ہے۔

مہوش علی

سحرش نے انڈر 15 والا میدان مار لیا

انڈر 15 کیٹیگری میں سیکنڈ سیڈ سحرش علی نے گلاس کورٹ پر چھاگئیں اور ہم وطنوں کو مایوس نہیں کیا۔ انہوں نے چیلسی پاؤل کو 11-2، 11-3، 11-1 سے شکست دی۔ اس کی اسکواش کورٹ کی کوریج اور تابڑ توڑ حملوں نے تماشائیوں کو دنگ کر دیا۔

مزید پڑھیں: پاکستانی بہنوں نے ہنگری جونیئر اوپن اسکواش میں دھوم مچادی، مہوش اور ماہ نور نے ٹائٹل جیت لیے

سحرش علی نے اپنے شاندار کھیل اور انرجی کی مدد سے اپنی مخالف کھلاڑی کو جتینا تو درکنار سانس لینے کی بھی مہلت نہیں دی۔

ان کا اگلا مقابلہ 3 سیڈ اولیویا وین زون سے ہوگی جس مقابلے میں وہ اپنی بہنوں کے ساتھ مل کر تاریخ رقم کرنے کی کوشش کریں گی۔

انڈر 13 میں ماہ نور کا کارنامہ

تینوں میں سب سے چھوٹی ماہ نور علی بھی گرلز انڈر 13  ڈرا میں اپنی نمبر 1 سیڈنگ پر رہیں۔ انہوں نے آسٹریلین جونیئر اوپن 2025 میں اپنا سفر جاری رکھنے کے لیے کورٹ 8 پر 11-1، 11-0، 11-3 سے زبردست فتح درج کرتے ہوئے مریم ابراہیم کے خلاف ایک کمال کا کھیل پیش کیا۔

سیمی فائنل میں ان کی حریف الزبتھ وانگ ہیں جو ان کی عمر کے گروپ میں 5ویں سیڈ پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی ماہ نور علی نے سنگاپور جونیئر اسکوائش اوپن چیمپیئن شپ جیت لی

آسٹریلین جونیئر اوپن 2025 کے سیمی فائنل میں پشاور سے تعلق رکھنے والی علی سسٹرز کا تازہ فتوحات کے بعد اب تینوں بہنیں آسٹریلین جونیئر اوپن میں ایک بے مثال آل پاکستانی فائنل کے دن سے صرف ایک جیت کی دوری پر ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم