بنگلہ دیش بارڈر گارڈ کی کارروائی، بھارت سے اسمگل شدہ کروڑوں مالیت کا سامان برآمد

اتوار 5 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش بارڈر گارڈ (بی جی بی) نے سرحدی علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے تقریباً ایک کروڑ 90 لاکھ ٹکا مالیت کا بھارتی اسمگل شدہ سامان برآمد کر لیا۔

بی جی بی کے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ کارروائیاں برہمنباریہ اور کومیلا کے سرحدی علاقوں میں کی گئیں۔ سلطان پور بٹالین (60 بی جی بی) نے خفیہ اطلاع پر 4 اپریل کو مختلف مقامات پر مربوط آپریشن کیے۔

یہ بھی پڑھیے: بنگلہ دیش: فٹبال میچ جھگڑے کا سبب بن گیا، 100 سے زائد افراد زخمی

کارروائیوں میں قصبہ اپضلع (برہمنباریہ) کے کھادالا بی او پی، برہمن پارہ کے شاشیدال بی او پی اور آدرش صدر کے باروجوالا بی او پی کی گشتی ٹیموں نے حصہ لیا۔

بی جی بی حکام کے مطابق کارروائی کے دوران ایک پک اپ گاڑی سمیت بڑی مقدار میں بھارتی ممنوعہ اشیا برآمد کی گئیں، جن میں زیرہ، مہندی، کاسمیٹکس، ساڑھیاں، باسمتی چاول، صابن، اسنیکس، آتش بازی کا سامان اور مختلف ادویات شامل ہیں۔

برآمد شدہ سامان کی مجموعی مالیت ایک کروڑ 90 لاکھ 66 ہزار 70 ٹکا بتائی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ضبط شدہ اشیا کو قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد کسٹمز حکام کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ڈھاکہ ایئرپورٹ کے تیسرے ٹرمینل پر بنگلہ دیش اور جاپان کے مذاکرات بے نتیجہ

بٹالین کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل ایس ایم شرف الاسلام نے کہا کہ سرحدی سیکیورٹی کو یقینی بنانے اور اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے بی جی بی ہمہ وقت چوکس ہے، جبکہ انٹیلیجنس نگرانی اور آپریشنز کو مزید مؤثر بنایا گیا ہے اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp