سعودی وزارت اسلامی امورکی جانب سے عازمین حج میں معلوماتی کتابچوں کی تقسیم کا کام شروع کردیا گیا ہے۔
سعودی اخبار کے مطابق سعودی وزارت اسلامی امور کی جانب سے عازمین حج کی آگاہی کے لیے دینی امورپرمشتمل مختلف زبانوں میں کتابچوں کی تقسیم کر دی گئی ہے اور اس مقصد کے لیے 104 اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جس میں خواتین اہلکار اور نگران شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں ’روڈ ٹو مکہ‘ منصوبہ اہمیت کا حامل، کسی کو مفت حج نہیں کرنے دیں گے: وزیر مذہبی امور
خواتین اہلکار خواتین عازمین حج کو کتابچے تقسیم کریں گی۔ واضح رہے اسلامی امورکی وزارت کی جانب سے اس وقت 20 ہزار سے زائد کتابچے تیار کیے گئے ہیں جنہیں حج ٹرمینل پرعازمین حج میں تقسیم کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب یہ بھی یاد رہے کہ پاکستان سے عازمین حج کو لے کر جانے والی پہلی پرواز 21 مئی کو سعودی عرب پہنچی ہے۔
پاکستان کے وزیر برائے حج سینیٹر طلحہ محمود نے اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ پاکستانی حجاج کو سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔














