وفاقی آئینی عدالت میں گلگت بلتستان سے متعلق مجوزہ قانون سازی پر سماعت، ریکارڈ طلب

پیر 6 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی آئینی عدالت میں گلگت بلتستان سے متعلق مجوزہ قانون سازی کے معاملے پر سماعت ہوئی، جس دوران عدالت نے حکومت سے موجودہ اور مجوزہ قانون سازی کا مکمل ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

سماعت کے دوران جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے کہ قانون سازی کے لیے عدالت سے اجازت کیوں مانگی جا رہی ہے اور اس معاملے پر گلگت بلتستان کے سینیئر سیاستدانوں سے مشاورت ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت قانون سازی کی مجاز ہے، تاہم سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں بعض امور پر وضاحت ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیے: وفاقی آئینی عدالت کا بڑا فیصلہ، 1985 سے جاری جائیداد تنازع ختم

ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے عدالت کو بتایا کہ حکومت قانون سازی کرنے کی مجاز ہے لیکن سپریم کورٹ کے فیصلے کے باعث کچھ معاملات میں اجازت درکار ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجوزہ قانون سازی میں گلگت بلتستان کے چیف جج اور دیگر ججز کی پنشن کو قانون میں شامل کرنے کی تجویز ہے۔

عدالت کو بتایا گیا کہ گلگت بلتستان اسمبلی کے ارکان کی مدت 5 سال مقرر کرنے کی بھی تجویز زیر غور ہے۔ اس پر جسٹس حسن اظہر رضوی نے سوال اٹھایا کہ قانون سازی کے پروپوزل کی تفصیلات کیا ہیں۔

جسٹس روزی خان نے ریمارکس دیے کہ یہ ایک سیاسی معاملہ ہے جسے حکومت کو خود حل کرنا چاہیے۔ جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ اگر پارلیمنٹ کی بحث عدالت میں لائی گئی تو نیا پنڈورا باکس کھل جائے گا اور تمام فریقین کو نوٹسز دینا ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی: ایف آئی اے کی بڑی کارروائیاں، انسانی اسمگلنگ سے متاثرہ خاتون ریسکیو، متعدد مسافر آف لوڈ

جسٹس کے کے آغا نے ریمارکس دیے کہ لگتا ہے حکومت کو بہت جلدی ہے، عام طور پر اس نوعیت کے معاملات میں اتنی سرعت نہیں دکھائی جاتی۔ بعد ازاں 3 رکنی بینچ نے کیس کی مزید سماعت ملتوی کر دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹیکس اصلاحات میں شفافیت کے لیے تھرڈ پارٹی آڈٹ یقینی بنایا جائے: شہباز شریف

’آخر مزید کتنے بچوں کی جانیں جائیں گی؟‘، پمز میں 14 نومولود بچوں کی ہلاکت پر شوبز شخصیات پھٹ پڑیں

یورپ کے معمر ترین حکمران شاہ ہارالڈ پنجم انتقال کرگئے، نیا بادشاہ کون ہوگا؟

’روز 1300 بچے مر رہے ہیں، اگلے بچے کو مرنے سے بچائیں‘، وزیر صحت کا قومی اسمبلی میں جذباتی خطاب

کیرولین لیویٹ کا وائٹ ہاؤس میں آخری دن بچوں کے نام، بریفنگ روم میں جذباتی لمحات

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ