اسلام آباد سیف سٹی کو کیپٹل سمارٹ سٹی میں تبدیل کرنے کا فیصلہ

پیر 6 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد سیف سٹی منصوبے کو کیپٹل سمارٹ سٹی میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سیف سٹی ہیڈکوارٹر اسلام آباد کا دورہ کیا اور اس حوالے سے خصوصی اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں اسلام آباد سیف سٹی کے فیز ٹو پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ فیز ٹو پر جاری تمام کام 30 مئی تک مکمل کر لیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: ڈیرہ اسماعیل خان میں سیف سٹی منصوبہ، جدید کیمروں کی تنصیب کا آغاز

وزیر داخلہ محسن نقوی نے منصوبے کی مقررہ مدت میں تکمیل کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں سنٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کو اپگریڈ کیا جائے گا۔ ان کے مطابق پولیسنگ، ٹریفک مینجمنٹ اور شہری سہولیات کے نظام کو ایک مربوط نظام کے تحت انٹیگریٹ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کیپٹل سمارٹ سٹی میں ٹریفک مینجمنٹ سے لے کر کرائم کنٹرول تک جدید ٹیکنالوجی پر مبنی نظام نافذ کیا جائے گا، جبکہ اسلام آباد کو محفوظ شہر بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

اجلاس میں سیف سٹی ہیڈکوارٹر کے نئے ڈیزائن کی بھی منظوری دی گئی۔ اس موقع پر آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی نے وزیر داخلہ کو منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیے: پنجاب سیف سٹی ایپ کے نئے فیچر پر بحث اور تشویش، اصل وجہ کیا ہے؟

بریفنگ میں بتایا گیا کہ فیز ٹو کا 75 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے، شہریوں کے تحفظ کے لیے جدید کیمروں اور مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب جاری ہے۔ اب تک 152 کلومیٹر طویل فائبر آپٹک کیبل بچھائی جا چکی ہے۔

مزید بتایا گیا کہ فیز ٹو کے کام کو 20 مئی تک مکمل کر کے ٹیسٹنگ کا عمل شروع کیا جائے گا۔

اجلاس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا، ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور، آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی، ڈی جی سیف سٹی ہارون جوئیہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘