سینیٹ کمیٹی نے خواتین کے لیے عام نشستوں کا کوٹہ بڑھانے کی مجوزہ ترمیم کیوں مسترد کردی؟

پیر 6 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور نے الیکشن ایکٹ 2017 میں خواتین کے لیے عام نشستوں پر 5 فیصد کوٹہ بڑھنے کی مجوزہ ترمیم کو متفقہ طور پر مسترد کر دیا، جس کی بنیادی وجہ تجاویز کی عملی حیثیت، نفاذ میں مشکلات اور موجودہ طریقہ کار سے ممکنہ تضاد قرار دی گئی۔

چیئرمین سینیٹر خلیل طاہر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سینیٹر ڈاکٹر زرقا سہروردی تیمور کی جانب سے پیش کردہ ترمیم پر تفصیلی غور کیا گیا۔ ترمیم میں خواتین کے لیے عام نشستوں پر 5 فیصد کوٹہ بڑھانے اور معذور افراد کے لیے پولنگ اسٹیشنز پر لازمی سہولیات فراہم کرنے کی تجاویز شامل تھیں۔

یہ بھی پڑھیے: مراد سعید کی نااہلی: پی ٹی آئی نے سینیٹ ضمنی الیکشن میں ٹکٹ جاری کرنے کے لیے پارلیمانی بورڈ تشکیل دیدیا

حکام کے مطابق کمیٹی نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ اگرچہ یہ تجاویز اہم اور مثبت ہیں، تاہم ان پر ملک بھر میں یکساں اور مؤثر عملدرآمد ایک بڑا چیلنج ہو سکتا ہے۔ وزارتِ پارلیمانی امور کے سیکرٹری نے آگاہ کیا کہ ایسی ترامیم سے قبل ان کی عملی افادیت اور انتظامی استعداد کا مکمل جائزہ ضروری ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ پولنگ اسٹیشنز پر سہولیات کی فراہمی کے لیے پہلے ہی ایک جامع سروے اور انتظامی طریقہ کار موجود ہے۔ ان کا مؤقف تھا کہ ریمپس اور دیگر سہولیات جیسے اقدامات کو قانون کا حصہ بنانے کے بجائے انتظامی ہدایات کے ذریعے زیادہ مؤثر انداز میں نافذ کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: سینیٹ سیکرٹریٹ کی بڑی بچت، 26 کروڑ 50 لاکھ روپے قومی خزانے میں جمع

اجلاس میں سینیٹر کامران مرتضیٰ نے زور دیا کہ ایسے قوانین بنانے سے اجتناب کیا جائے جن پر مکمل عملدرآمد ممکن نہ ہو۔ سینیٹر پرویز رشید نے بھی کہا کہ انتخابی قوانین نہایت حساس ہوتے ہیں اور ان میں غیر ضروری پیچیدگیاں پیدا کرنے سے سیاسی عمل متاثر ہو سکتا ہے۔ انہوں نے تجویز دی کہ اس نوعیت کی اصلاحات پر سیاسی جماعتیں پہلے باہمی مشاورت سے اتفاقِ رائے پیدا کریں۔

کمیٹی اراکین کا مجموعی مؤقف تھا کہ مجوزہ اقدامات اپنی روح کے اعتبار سے اہم ہونے کے باوجود قانون سازی کے بجائے انتظامی سطح پر زیادہ بہتر طریقے سے نافذ کیے جا سکتے ہیں۔ اسی بنیاد پر کمیٹی نے متفقہ طور پر ترمیم کو مسترد کر دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سفید جادو، مثبت اور مددگار

متحدہ اپوزیشن کی تشکیل پر اتفاق: کیا مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں یہ اتحاد حکومت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے؟

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘