غزہ سے متعلق پوسٹ لائک کرنے پر کام سے برطرف کیا گیا، ہالی ووڈ اداکارہ کیٹ بیکنسیل کا دعویٰ

منگل 7 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ کیٹ بیکنسیل نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کی حمایت کرنے والی ایک سوشل میڈیا پوسٹ کو لائک کرنے کے بعد انہیں اپنے ایجنٹ کی جانب سے برطرف کر دیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اداکارہ نے یہ انکشاف انسٹاگرام پر کیے گئے تبصروں میں کیا، جو بعد میں حذف کر دیے گئے۔ یہ تبصرے ایک ویڈیو کے نیچے کیے گئے تھے جس میں اداکار مارک رفالو اپنی نئی فلم ’’Palestine 36‘‘ کے بارے میں بات کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیے: بالی وڈ اداکار غزہ میں مظالم پر خاموش، ہمارے فنکار ان کی تعریفیں کرنا چھوڑ دیں، صحیفہ جبار

52 سالہ اداکارہ نے لکھا کہ ‘یہ بہت آسان ہوگا اگر کسی کو جنگ بندی کی حمایت کرنے اور بچوں کے قتل کے خلاف آواز اٹھانے پر اپنے ایجنٹ سے نہ نکالا جائے۔’ انہوں نے کہا کہ ان کے سوشل میڈیا مؤقف کے باعث انہیں پیشہ ورانہ نقصان اٹھانا پڑا۔

کیٹ بیکنسیل نے اپنے بیان میں سوسن سیرینڈن کا حوالہ بھی دیا، جنہیں 2023 میں فلسطین کے حق میں ریلی میں شرکت کے بعد ایک بڑی ٹیلنٹ ایجنسی نے چھوڑ دیا تھا۔ اداکارہ کے مطابق انہیں بھی اسی ایجنٹ نے اسی روز برطرف کیا جس دن سیرینڈن کو نکالا گیا۔

انہوں نے 2023 کی اداکاروں کی طویل ہڑتال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ نو ماہ تک کام بند رہنے کے بعد جب حالات بہتر ہو رہے تھے، اسی دوران یہ واقعہ پیش آیا۔ اداکارہ نے مزید بتایا کہ اس وقت وہ شدید ذاتی مشکلات سے بھی گزر رہی تھیں، جن میں والدہ کی بیماری اور سوتیلے والد کی سنگین طبی حالت شامل تھی۔

یہ بھی پڑھیے: ملالہ یوسف زئی غزہ کی صورت حال پر خاموش کیوں ہیں؟ شہزاد رائے کے سوال پر وضاحت کردی

کیٹ بیکنسیل نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے اس معاملے پر مارک رفالو سے رابطہ کیا، تاہم انہیں کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ اس حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: وزیراعظم کا سفارتی کوششوں میں تعاون فراہم کرنے والے ممالک سے اظہار تشکر

آپریشن ایپک فیوری کامیاب، ایران کو بڑی شکست دی، امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ

ایوانِ صدر میں سفارتی تقریب، 6 ممالک کے سفیروں نے صدر زرداری کو اپنی اسناد پیش کیں

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

ویڈیو

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

مری میں شدید بارش، لینڈ سلائیڈ اور سیلاب کا خطرہ، ہائی الرٹ جاری

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟