پاکستان کی آئی ایم ایف کو سرکاری افسران کے اثاثے ظاہر کرنے، نیب کی خودمختاری بڑھانے کی یقین دہانی

منگل 7 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کو تحریری یقین دہانی کرائی ہے کہ بدعنوانی کے خاتمے کے لیے اہم اقدامات کیے جائیں گے، جن میں سرکاری افسران کے اثاثوں کی تفصیلات منظرعام پر لانا اور قومی احتساب بیورو (نیب) کو خودمختاری دینا شامل ہے۔

حکومت کے مطابق گریڈ 17 سے 22 تک کے اعلیٰ سرکاری افسران کے اثاثے دسمبر 2026 تک شائع کیے جائیں گے، جبکہ نیب کو ادارہ جاتی خودمختاری جنوری 2027 تک فراہم کی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے نیب کی اعلیٰ قیادت کی تقرری کا طریقہ کار شفاف اور میرٹ پر مبنی بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے: اسٹاک، بانڈز اور نقد رقم کی ٹوکنائزڈ فنانس میں منتقلی مالیاتی بحرانوں میں اضافہ کر سکتا ہے، آئی ایم ایف

آئی ایم ایف کو دی گئی یقین دہانی کے مطابق نیب چیئرمین کی تقرری کے عمل کا بھی ازسرِ نو جائزہ لیا جائے گا۔ مجوزہ اصلاحات میں اہلیت کے واضح معیار، کھلا اور مسابقتی انتخابی عمل، اور ایک کثیر شعبہ جاتی کمیشن کا قیام شامل ہوگا، جس میں حکومت، اپوزیشن، عدلیہ اور سول سوسائٹی کے نمائندے شامل ہوں گے۔

حکومت نے یہ بھی کہا ہے کہ نیب کے قواعد و ضوابط اور سالانہ کارکردگی رپورٹس کو عوام کے لیے ویب سائٹ پر جاری کیا جائے گا تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔

دوسری جانب اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سول سرونٹس کے لیے اثاثہ جات ظاہر کرنے کے قواعد میں تبدیلی کرتے ہوئے ڈیجیٹل نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت معلومات جمع اور جانچ کی جائیں گی۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) جون 2026 تک اس مقصد کے لیے ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم تیار کرے گا۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ کیوں رہے؟

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کے تیسرے جائزے پر اتفاق بھی ہو گیا ہے، جس کے تحت کاروباری ماحول بہتر بنانے اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے مزید اصلاحات کی جائیں گی۔

ماہرین کے مطابق یہ اقدامات بدعنوانی کے خلاف حکومتی کوششوں کو مضبوط بنائیں گے اور معیشت میں شفافیت لانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا اور ایران کے وفود جمعے کو پاکستان آرہے ہیں، اللہ کو منظور ہوا تو جنگ کے شعلے ہمیشہ کے لیے بجھ جائیں گے، وزیراعظم

امریکا ایران کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا، معاہدے کے کئی نکات طے پاچکے، ڈونلڈ ٹرمپ

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

ایران جنگ بندی پر بھارت میں بھی اعتراف کیا جارہا ہے کہ پاکستان کو سفارتی سطح پر کامیابی ملی، خواجہ آصف

سرمایہ کاروں کا پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر اعتماد، مستقبل میں کون سے ریکارڈ بن سکتے ہیں؟

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟