حافظ طاہر محمود اشرفی، چیئرمین پاکستان علما کونسل نے ایرانی قیادت سے اپیل کی ہے کہ وہ سعودی عرب اور دیگر عرب اسلامی ممالک پر حملے فوری طور پر بند کریں اور امن کی کوششوں کو کامیاب بنانے میں کردار ادا کریں۔
مزید پڑھیں: چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر اشرفی کا عرب ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے لیے اہم پیغام
انہوں نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ اس وقت پاکستان سمیت پوری دنیا امن کے لیے دعاگو اور کوشاں ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی قیادت میں پاکستان سفارتی سطح پر امن کے قیام کے لیے مسلسل کوششیں کر رہا ہے، جبکہ سعودی عرب، ترکیہ اور مصر بھی اس عمل میں شامل ہیں۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ حملے، خصوصاً سعودی عرب کے ان مقامات کو نشانہ بنانا جن کا دفاعی امور سے کوئی تعلق نہیں، امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہیں۔
پاكستان علماء كونسل كى ايرانى قيادت سے اپيل!!!
سعودى عرب اور عرب اسلامى ممالک پر حملے بند كريں اور امن مشن كى كاميابى ميں معاون بنيں۔@BalochNadir5 @alihamzaisb #IranWar pic.twitter.com/ZCpPN2yrZG— Media Talk (@mediatalk922) April 7, 2026
حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ اگرچہ ایران کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں پر پوری امت کو دکھ ہے اور پاکستان ایران کے ساتھ کھڑا ہے، تاہم ایسے حملے خطے میں کشیدگی کو بڑھا سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: پیس بورڈ میں پاکستان اور اسلامی ممالک کی شمولیت فلسطین کے حق میں ہے، طاہر اشرفی
انہوں نے زور دیا کہ ایرانی قیادت ان عناصر کی نشاندہی کرے جو امن کی کوششوں کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں اور شہری علاقوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
آخر میں انہوں نے کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ملک ہے اور اسلام آباد اپنی کوششیں جاری رکھے گا، جبکہ تمام فریقین کو چاہیے کہ وہ مل کر ان سازشوں کو ناکام بنائیں جو خطے کو جنگ کی طرف دھکیلنا چاہتی ہیں۔













