آج رات ایک تہذیب ختم ہو سکتی ہے، ٹرمپ کا ایران کو آخری انتباہ

منگل 7 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھرایران پر زور دیا ہے کہ وہ منگل کی مقررہ ڈیڈ لائن تک معاہدہ کر لے، بصورت دیگر سنگین نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر تنازع ختم کرنے کے لیے کوئی معاہدہ نہ ہوا تو آج رات ایک پوری تہذیب تباہ ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک رات میں ایران کو تباہ کر دیں گے، جو کل بھی آ سکتی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی

’۔۔۔ جو دوبارہ کبھی بحال نہیں ہو سکے گی۔‘

ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ میں ایسا نہیں چاہتے لیکن غالب امکان یہی ہے کہ ایسا ہو جائے گا۔

تاہم دوسری جانب انہوں نے مثبت پیش رفت کی امید بھی ظاہر کی ہے۔

مزید پڑھیں: امریکی مسلم تنظیم کی ٹرمپ کے اشتعال انگیز بیان کی مذمت، کانگریس سے ایران جنگ روکنے کا مطالبہ

’۔۔۔ اب جبکہ مکمل اور ہمہ گیر نظامِ حکومت کی تبدیلی واقع ہو چکی ہے، جہاں مختلف، زیادہ سمجھدار اور کم شدت پسند ذہن غالب آ چکے ہیں، تو کسے معلوم، ممکن ہے کہ کوئی حیرت انگیز اور انقلابی طور پر مثبت چیز رونما ہو جائے۔‘

صدر ٹرمپ کے مطابق آج کی رات دنیا کی طویل اور پیچیدہ تاریخ کے اہم ترین لمحات میں سے ایک ثابت ہو سکتی ہے، اور آئندہ چند گھنٹوں میں صورتحال واضح ہو جائے گی۔

’47 برسوں سے جاری بھتہ خوری، بدعنوانی اور خونریزی کا سلسلہ بالآخر ختم ہو جائے گا۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp