آج شہباز شریف نہیں ’شاباش شریف‘، کامیاب سفارتکاری پر پاکستانی فنکار بھی میدان میں

بدھ 8 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ جنگ بندی معاہدے پر پاکستانی فنکاروں اور شوبز شخصیات نے ردِعمل دیتے ہوئے اسے ایک بڑی سفارتی کامیابی قرار دیا ہے، جبکہ بعض نے یہ سوال بھی اٹھایا ہے کہ پاکستان کو اس نوعیت کی کوششوں پر اب تک نوبل انعام کیوں نہیں دیا گیا۔

سوشل میڈیا پر مختلف فنکاروں نے اپنی آراء کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے خطے میں امن کے قیام کے لیے ہمیشہ مثبت اور تعمیری کردار ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور ایران جیسے اہم ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی ایک خوش آئند پیش رفت ہے جس میں پاکستان کی سفارتی کاوشیں قابلِ تعریف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’پاکستان نے ناممکن کو ممکن بنا دیا‘، جنگ بندی پر پاکستانی صحافی بھی قومی سفارتکاری کے معترف

اداکار احسن خان نے جنگ بندی ممکن بنانے میں پاکستان کی مؤثر سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ تمام پاکستانیوں کے لیے اعزاز ہے اور ہمیں اس کے لیے اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے۔ اللہ نے ہمیں عزت دی ہے۔ دنیا اس بات کو یاد رکھے گی اور ہر چیز سے پہلے پاکستان آتا ہے۔  انہوں نے حکومت پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا کہ انہوں نے یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔

مشہور گلوکار فرحان سعید نے بھی اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے اسے پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی قرار دیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقل جنگ بندی قائم ہو جائے گی جبکہ یہ سوال بھی اٹھایا کہ پاکستان کو کبھی نوبل امن انعام کیوں نہیں مل سکتا؟

توثیق حیدر نے کہا کہ جب میں سو کر اٹھا تو پتہ چلا کہ پاگل پن سے بھری دنیا تیسری عالمی جنگ سے امن کی طرف چل پڑی ہے۔ اور انگلی پکڑ کر دنیا کو امن کی طرف لے جانے والا میرا پیارا پاکستان ہے۔ مجھے فخر ہو رہا ہے کہ میں پاکستانی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ پاسپورٹ چھپا کر رکھنا پڑتا ہے کہ اس کی ویلیو نہیں ہے لیکن ہم نے ثابت کیا ہے کہ نہ صرف ہم یہ پاسپورٹ رکھنے پر فخر محسوس کرتے ہیں بلکہ پاکستانی ہونے پر بھی فخر کرتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ پاکستان کا حقیقی چہرہ ہے جسے دنیا کو دیکھنا چاہیے اور جاننا چاہیے۔ آخر میں انہوں نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگاتے ہوئے کہا کہ اب بتاؤ امن کی بات کون کرتا ہے، پرامن ملک کون ہے

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Tauseeq Haider (@tauseeqhaider.th)

اداکار بلال قریشی نے لکھا کہ سیاسی اختلاف اپنی جگہ لیکن آج شہباز شریف نہیں ’شاباش شریف‘۔

واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے جنگ بندی کا اعلان کرتے ہوئے ایران اور امریکہ کے وفود کو 10 اپریل کو اسلام آباد میں مذاکرات کے لیے مدعو کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا ایران کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا، معاہدے کے کئی نکات طے پاچکے، ڈونلڈ ٹرمپ

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

ایران جنگ بندی پر بھارت میں بھی اعتراف کیا جارہا ہے کہ پاکستان کو سفارتی سطح پر کامیابی ملی، خواجہ آصف

سرمایہ کاروں کا پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر اعتماد، مستقبل میں کون سے ریکارڈ بن سکتے ہیں؟

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟