’آج پاکستان سے باہر پاکستانی کہلوانے پر الگ ہی خوشی ہے‘، ایران-امریکا جنگ بندی کے بعد بیرون ملک پاکستانیوں کے جذبات دیدنی

بدھ 8 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی کے اعلان کے بعد عالمی سطح پر پاکستان کو غیر معمولی توجہ حاصل ہو رہی ہے جبکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی ’سیزفائر‘ نمایاں ٹرینڈ بن چکا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین اور ماہرین کی جانب سے اس پیش رفت کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا جا رہا ہے کہ عالمی امن کے لیے پاکستان کا کردار نہایت اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ مختلف حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ امر قابلِ تحسین ہے کہ امن کے قیام سے متعلق اہم فیصلوں میں پاکستان کا نام نمایاں طور پر سامنے آ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آج شہباز شریف نہیں ’شاباش شریف‘، کامیاب سفارتکاری پر پاکستانی فنکار بھی میدان میں

دوسری جانب صارفین نے پاکستانی حکومت اور عسکری قیادت کی کوششوں کو سراہتے ہوئے انہیں عالمی امن کا سفیر قرار دیا ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں نے بھی اس صورتحال پر اطمینان اور فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستانی ہونے پر خود کو سربلند محسوس کر رہے ہیں۔

امریکا میں پاکستان کی سابق سفیر اور بین الاقوامی امور کی ماہر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان کی ثالثی اور سفارتی کوششوں کے نتیجے میں عالمی تنازع میں جنگ بندی ممکن ہوئی جو پوری قوم کے لیے فخر کا لمحہ ہے۔تاہم بڑے چیلنجز ابھی باقی ہیں کیونکہ جنگ بندی صرف عارضی وقفہ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اب امریکا اور ایران کے درمیان جامع معاہدہ ضروری ہے۔ البتہ اسرائیل اب بھی معاہدے میں رخنہ ڈالنے والا عنصر ثابت ہو سکتا ہے۔

سعدیہ احمد لکھتی ہیں کہ ایک پاکستانی ہونے کے ناطے جب پاکستان کو دنیا بھر میں سراہا جاتا ہے تو خوشی اور فخر کا احساس بالکل منفرد ہوتا ہے۔

نعمان عبدالماجد نے کہا کہ پاکستان ایک عالمی امن ساز اور قابلِ اعتماد ثالث کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔ یہ پوری قوم کے لیے ایک عظیم کامیابی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔

حسین حقانی نے پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی کے لیے پاکستان کی کاوشیں قابل تحسین ہیں، انہوں نے دنیا میں امن قائم کرنے پر پاکستان کے کردار کو سراہا۔

مہر تارڑ لکھتی ہیں کہ اللہ کرے کہ یہ دو ہفتے کی جنگ بندی اس خوفناک جنگ کے خاتمے کا آغاز بنے۔ امن ہمیشہ قائم رہے۔

چیئرمین یورپین پاک فرینڈشپ فیڈریشن پرویز اقبال لوسر نے کہا کہ آج پاکستان کا نام دنیا میں سر بلند ہوا۔ دنیا میں تیسری عالمی جنگ چھڑنے والی تھی، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنگ بندی میں اہم کردار ادا کر کے دنیا کو 200 سال پیچھے جانے سے بچا لیا۔ دنیا میں امن کے لیے پاک فوج نے بھرپور کردار ادا کیا اور جب ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد‘: محمود اچکزئی کا حکومت کی غیرمشروط حمایت کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف کا مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش

پی ایس ایل 11، حیدر آباد کنگز مین کی پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ جاری

پی ٹی آئی کا لیاقت باغ میں جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان

غیرملکی وفود کی آمدورفت، اسلام آباد پولیس کی عوام کے لیے اہم ہدایات جاری

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟