پاکستان کا ایران، امریکا کے درمیان کامیاب ثالثی کا کردار ادا کرنا تاریخی پیشرفت ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر

بدھ 8 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ ایران جنگ کے دوران پاکستان کی جانب سے عالمی سطح پر کامیاب ثالثی کا کردار ادا کرنا ایک تاریخی پیش رفت ہے جس کے بعد دنیا بھر میں پاکستان کا نام عزت اور وقار کے ساتھ لیا جا رہا ہے۔

مظفرآباد میں قومی پیغامِ امن کمیٹی کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام پاکستان سے بے پناہ محبت کرتے ہیں اور آزاد کشمیر مذہبی ہم آہنگی اور بین المذاہب رواداری کی عملی مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام نے ہمیشہ پاکستان کے پرچم میں دفن ہونا قبول کیا لیکن کبھی بھارت کا تسلط تسلیم نہیں کیا، کشمیریوں کے دلوں سے پاکستان کی محبت کوئی نہیں نکال سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: فخر ہے کہ پاکستان نے دانشمندی سے ایران جنگ بندی و امن کے لیے کردار ادا کیا، صدر مملکت

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ قومی پیغامِ امن کمیٹی کی تجویز پر معرکۂ حق کی تقریبات کے سلسلے میں علما و مشائخ کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ امن، اتحاد اور بھائی چارے کا پیغام مزید مضبوط کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک تکمیلِ پاکستان ان شا اللہ جلد اپنے منطقی انجام تک پہنچے گی۔

انہوں نے پاکستان کی کامیاب سفارتکاری کو سراہتے ہوئے صدر پاکستان، وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امن، استحکام اور مؤثر سفارتی کاوشوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ بصیرت افروز قیادت نے پاکستان کو عالمی سطح پر باوقار مقام دلایا ہے۔

قومی پیغامِ امن کمیٹی کے وفد کی مظفرآباد آمد

قومی پیغامِ امن کمیٹی کا وفد ممتاز عالم دین مولانا طاہر محمود اشرفی کی قیادت میں مظفرآباد پہنچا اور وزیراعظم آزاد کشمیر سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وفد نے آزاد کشمیر میں امن، ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کے فروغ کے لیے اپنی بھرپور خدمات پیش کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

وفد میں مولانا راغب نعیمی، مولانا زبیر فہیم، مولانا یوسف کشمیری، ڈاکٹر محمد آصف خان قادری، مولانا ضیاء اللہ شاہ بخاری، علامہ عارف حسین شاہ وحیدی، مولانا زاہد منصور، مفتی عبدالرحیم، علامہ توقیر عباس، مفتی عثمان، راجیش کمار، رمیش سنگھ اروڑا سمیت دیگر اراکین شامل تھے۔ اس موقع پر وزیراطلاعات آزاد کشمیر چوہدری رفیق نیئر، سیاسی معاون خصوصی سید اعزادار شاہ، ترجمان وزیراعظم شوکت جاوید میر اور پی آر او شوکت خاکسار راٹھور سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے۔

وہ دن دور نہیں جب کشمیری اپنے حقِ خودارادیت حاصل کریں گے، مولانا طاہر اشرفی

ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ قومی پیغامِ امن کمیٹی کا بنیادی مشن پیغامِ پاکستان کو فروغ دینا اور ملک بھر میں اتحاد، یگانگت اور مذہبی ہم آہنگی کو مضبوط بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر ایک پرامن خطہ ہے جہاں مسلکی اتحاد اور بین المذاہب ہم آہنگی کی بہترین مثال موجود ہے اور یہی مثبت پیغام دنیا بھر میں اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران امریکا جنگ بندی خطے میں قیام امن کے لیے اہم، پاکستان کی سفارتی کوششیں قابلِ تحسین ہیں، سعودی عرب

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی جدوجہد آزادی ایک حقیقت ہے اور وہ دن دور نہیں جب کشمیری اپنے حقِ خودارادیت حاصل کریں گے۔ قومی پیغامِ امن کمیٹی ہر اس عمل میں بھرپور معاونت فراہم کرے گی جس سے پاکستان اور آزاد کشمیر میں امن، استحکام اور یکجہتی کو فروغ ملے۔

مولانا طاہر اشرفی نے وزیراعظم آزاد کشمیر کی قیادت کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ جس بصیرت کے ساتھ امورِ حکومت کو آگے بڑھایا جا رہا ہے وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت آزاد کشمیر کو خوش حال نہیں دیکھنا چاہتا لیکن اس کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ایس ایل 11، حیدر آباد کنگز مین کی پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ جاری

پی ٹی آئی کا لیاقت باغ میں جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان

غیرملکی وفود کی آمدورفت، اسلام آباد پولیس کی عوام کے لیے اہم ہدایات جاری

امریکا اور ایران کے وفود جمعے کو پاکستان آرہے ہیں، اللہ کو منظور ہوا تو جنگ کے شعلے ہمیشہ کے لیے بجھ جائیں گے، وزیراعظم

امریکا ایران کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا، معاہدے کے کئی نکات طے پاچکے، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟