پی ایس ایل 11، پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز مین کو 4وکٹوں سے شکست دیدی

بدھ 8 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 ایس ایل 11 کے 15ویں میچ میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز مین کو 4وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

 نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر حیدرآباد  کنگز مین کے خلاف پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا،حیدرآباد کنگز مین نے  پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 18.2 اوورز میں 145 رنز بنائے، پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز مین کا دیا گیا ہدف آخری گیند پر حاصل کرلیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز نے راولپنڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

حیدر آباد کنگز مین کی جانب سے کشال پریرا نے 35 گیندوں پر 58 رنز بنائے، جس میں 5 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ مارنس لیبوشینی 27 گیندوں پر 27 رنز بنا سکے۔ معاذ صادق نے 8 گیندوں پر 17 رنز بنائے جبکہ صائم ایوب 15 گیندوں پر 14 رنز کے ساتھ وکٹ کے پیچھے کیچ ہوئے۔ عرفان خان نے 9 گیندوں پر 9 رنز بنائے اور حسن خان نے بھی 9 گیندوں پر ایک چوکے کے ساتھ 9 رنز جوڑے۔

پشاور زلمی کی طرف سے صفیان مقیم نے 4 اوورز میں 32 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ افتخار احمد نے بھی 4 اوورز میں 21 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ عامر جمال نے ایک اوورز میں 7 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔ حیدرآباد کنگز مین کی آخری وکٹ 18.2 اوورز میں گری اور اب پشاور زلمی 146 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہے۔

146 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کا آغاز تیز رہا تاہم وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں۔ کپتان بابر اعظم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 37 گیندوں پر 43 رنز بنائے۔ کوشل مینڈس نے 27 جبکہ مائیکل بریسویل نے 25 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11، ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6وکٹوں سے شکست دے دی

میچ آخری اوور تک سنسنی خیز مرحلے میں داخل رہا جہاں افتخار احمد نے ناقابل شکست 15 رنز بنا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا، جبکہ عامر جمال 6 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنا کر ہدف حاصل کرلیا۔

حیدرآباد کنگز مین کی جانب سے صائم ایوب نے 2 جبکہ محمد علی، مہیش تھیکشنا، حسن خان اور حنین شاہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘