مولانا فضل الرحمان نے حکومت کی درخواست پر جمعہ کو ہونے والے احتجاجی مظاہرے مؤخر کردیے

بدھ 8 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کی درخواست پر 10 اپریل بروز جمعہ کو ہونے والے احتجاجی مظاہرے مؤخر کردیے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، رانا ثنااللہ اور طارق فضل چوہدری نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور بین الاقوامی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

مزید پڑھیں: مولانا فضل الرحمان کا حکومت کے خلاف علم بغاوت، آئندہ جمعے کو احتجاجی مظاہروں کا اعلان

ملاقات میں سینیٹر مولانا عطاالرحمان، علامہ راشد محمود سومرو، سینیٹر مولانا عطاالحق درویش، مولانا اسجد محمود، ملک سکندر ایڈووکیٹ اور مفتی ابرار بھی شریک تھے۔

اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے خلیج میں جاری کشیدگی کے خاتمے اور جنگ بندی کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا۔

حکومت پاکستان کی جانب سے وزیراعظم میاں شہباز شریف کا پیغام لے کر ایک وفد جس میں محسن نقوی، رانا ثنااللہ اور طارق فضل چوہدری شامل تھے، مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لیے پہنچا۔

یہ درخواست اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے امن مذاکرات کے پیش نظر جذبہ خیرسگالی کے تحت کی گئی۔

وزیراعظم کی جانب سے درخواست کی گئی کہ اسلام آباد میں ایران، امریکا اور دیگر ممالک کے وفود کی آمد اور جنگ بندی سے متعلق مذاکرات کے پیش نظر جمعہ کے روز احتجاج مؤخر کیا جائے تاکہ دنیا کو مثبت پیغام دیا جا سکے۔

مولانا فضل الرحمان نے اس موقع پر پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر عوامی بے چینی سے آگاہ کرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ قیمتوں میں فوری کمی کی جائے۔ حکومتی وفد نے یقین دہانی کرائی کہ آئندہ چند روز میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کی جائے گی۔

بعد ازاں مولانا فضل الرحمان نے جماعتی مشاورت کے بعد حکومتی یقین دہانی اور امن مذاکرات کے پیش نظر جذبہ خیرسگالی کے تحت جمعہ کو ملک بھر میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے مؤخر کرنے کا اعلان کیا۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب پر حملے خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی، امن کی کوششوں کو نقصان پہنچ رہا ہے، مولانا فضل الرحمان

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ 12 اپریل 2026 کو مردان میں ہونے والے جلسہ عام میں شرکت کریں، جہاں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تونسہ میں ایچ آئی وی بحران، غیر تربیت یافتہ افراد سے انجیکشن لگوانے کا انکشاف

بحیرہ انڈمان میں کشتی ڈوبنے کا ہولناک واقعہ، 250 سے زائد افراد لاپتا ہونے کا خدشہ

امریکی سفارتکار زکری ہارکن رائیڈر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

خیبرپختونخوا: سرکاری ملازمین کی حکومتی اجازت کے بغیر غیرملکیوں سے شادی پر پابندی، نئے رولز جاری

ورلڈ کوانٹم ڈے: نئی ٹیکنالوجی کے چیلنج پر ادارے تیار، ڈیٹا کو لاحق خطرات میں اضافہ

ویڈیو

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

پاکستان میں بھارتی مواد چلانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، عوام کی رائے

پچھلے 13 سالوں میں پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا، آفتاب شیرپاؤ

کالم / تجزیہ

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا

سمندری ناکہ بندی اور فیصلہ کن گھڑی میں پاکستان کا ثابت قدم کردار