’زبردستی کوئی معافی نہیں منگوا سکتا‘، عظمیٰ بخاری کی مداخلت پر دیدار کا ریشم سے معافی مانگنے سے انکار

جمعرات 9 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکاراؤں دیدار اور ریشم کے درمیان جاری لفظی تنازع نے شدت اختیار کر لی ہے جس پر سوشل میڈیا اور شوبز حلقوں میں خاصی بحث جاری ہے۔

حال ہی میں دیدار نے ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے ریشم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ریشمم حقیقی زندگی میں بھی منفی رویوں کی حامل ہیں اور کئی لوگوں کی زندگیاں تباہ کر چکی ہیں۔

دیدار کے ان الزامات کے بعد ریشم نے خاموشی توڑتے ہوئے ردعمل دیا۔ انہوں نے براہِ راست نام لیے بغیر کہا کہ کچھ لوگ ان کے فلاحی کاموں، خصوصاً لنگر کی سرگرمیوں سے حسد کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض افراد اپنی الگ شناخت بنانے میں ناکام رہتے ہیں اور دوسروں کے حوالے سے پہچانے جاتے ہیں۔

اس تنازع میں مداخلت کرتے ہوئے پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے دونوں اداکاراؤں کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ فنکاروں کو ایک دوسرے کے خلاف نامناسب زبان استعمال نہیں کرنی چاہیے اور دیدار کو معافی مانگنے کا بھی مشورہ دیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

عظمیٰ بخاری کے بیان کو ریشم نے سراہتے ہوئے شیئر کیا اور انہیں ایک اچھی دوست قرار دیا۔ دوسری جانب دیدار نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے واضح کیا کہ وہ کسی دباؤ میں آ کر معافی نہیں مانگیں گی اور انہیں کوئی زبردستی اس بات پر مجبور نہیں کر سکتا۔

اداکاراؤں کے درمیان جاری یہ تنازع سوشل میڈیا پر تیزی سے توجہ حاصل کر رہا ہے، جہاں صارفین مختلف آرا کا اظہار کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم