جنوبی وزیرستان میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پاک فوج کے حق میں ریلیاں نکالی گئیں، جن میں بڑی تعداد میں قبائلی عمائدین، نوجوانوں اور طلبا نے شرکت کی۔ شرکا نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے عالمی امن کے لیے ان کے کردار کو سراہا۔
مزید پڑھیں: امریکا ایران جنگ بندی میں پاکستانی قیادت کا کردار قابل فخر ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
اپر وزیرستان میں اسسٹنٹ کمشنر کی قیادت میں ہونے والی ریلی جبکہ وانا میں مقامی انتظامیہ اور عمائدین کی زیر قیادت مظاہرہ کیا گیا، جہاں مقررین نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو قابلِ ستائش قرار دیا۔
مزید پڑھیں: اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کی خاطر مذاکرات کسی پیش رفت کے بغیر ختم
شرکا نے ملک میں امن، استحکام اور قومی یکجہتی کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔












