نادرا کی شہریوں کو شناختی کارڈز کی فوری تجدید کی ہدایت، جون کے بعد جرمانے کا عندیہ

جمعرات 9 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ملک بھر کے شہریوں کے لیے اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ وہ اپنے زائد المیعاد (ایکسپائرڈ) شناختی کارڈز کی فوری تجدید کروائیں۔

نادرا حکام کے مطابق پاکستانی قوانین کے تحت ہر بالغ شہری پر لازم ہے کہ وہ شناختی دستاویزات کی میعاد ختم ہونے سے قبل انہیں اپ ڈیٹ کروائے تاکہ بینک اکائونٹس، موبائل سمز اور دیگر ضروری خدمات کی معطلی سے بچا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: نادرا نے شناختی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے اہم اقدامات شروع کردیے

نادرا کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اس وقت مجموعی 2 کروڑ 74 لاکھ سے زائد قومی شناختی کارڈز، 23 لاکھ اوورسیز کارڈز، 1 کروڑ 16 لاکھ بچوں کے برتھ سرٹیفکیٹس اور 2 لاکھ سے زائد جووینائل کارڈز کی مدت ختم ہو چکی ہے لیکن شہریوں نے اب تک ان کی تجدید نہیں کروائی۔

نادرا نے خبردار کیا ہے کہ اگر تجدید کے رجحان میں بہتری نہ آئی تو اگلے مالی سال (جون کے بعد) سے تاخیر کی صورت میں بھاری جرمانے اور اضافی فیسیں عائد کی جاسکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹ کمیٹی نے نادرا کو شناختی کارڈ عارضی ضبط کرنے کی اجازت دینے والا بل منظور کرلیا

شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ ایکسپائرڈ شناختی کارڈ رکھنے والے افراد نہ صرف جائیداد اور گاڑیوں کی منتقلی جیسے قانونی معاملات میں دشواری کا سامنا کریں گے، بلکہ وہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور حکومت کی حالیہ فیول سبسڈی جیسی فلاحی اسکیموں سے بھی مستفید نہیں ہو سکیں گے۔

 نادرا نے ایسے والدین کو بھی متنبہ کیا ہے جن کے بچے 18 سال کے ہو چکے ہیں مگر انہوں نے ابھی تک اپنا پہلا شناختی کارڈ نہیں بنوایا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیجیٹل شناختی کارڈ بھی قانونی طور پر اصل شناختی کارڈ کے برابر ہے، نادرا

موبائل فون صارفین کے حوالے سے پی ٹی اے کی ہدایات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ فعال شناختی کارڈ کے بغیر موبائل سروسز بند کی جا سکتی ہیں۔ اس وقت تقریباً 45 لاکھ ایسے شناختی کارڈز پر 81 لاکھ سمیں چل رہی ہیں جن کی میعاد ختم ہو چکی ہے جبکہ 15 لاکھ سمیں تاحال انتقال کر جانے والے افراد کے نام پر رجسٹرڈ ہیں۔

نادرا کی جانب سے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ موبائل سمیں اپنے نام منتقل کروائیں اور کسی بھی قسم کی بندش سے بچنے کے لیے نادرا مراکز، پاک آئی ڈی ایپ یا ای سہولت فرنچائز سے فوری رجوع کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موبائل فونز پر بھاری ٹیکس پر پارلیمانی تشویش، کمی کی سفارش

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس میں ہزار پوائنٹس کے قریب اضافہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بڑے فیصلے: ایک لاکھ طلبہ کے لیے مفت گوگل کورسز اور ریکارڈ اسکالرشپس سمیت متعدد اعلانات

سعودی عرب کا بڑا مالی تعاون: پاکستان کے 3 ارب ڈالر ڈپازٹ میں توسیع کا معاہدہ طے

ٹرمپ کے ڈیپ فیک میمز کا بڑھتا رجحان: سوشل میڈیا پر سیاست کا نیا ہتھیار

ویڈیو

ترکیہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں: وزیراعظم شہباز شریف اور حاقان فیدان کی ملاقات، امریکا ایران امن معاہدے کی کوششیں تیز

افغانستان میں کامیاب کارروائی کے بعد پاکستان میں 70 فیصد دہشتگرد کارروائیوں میں کمی ہوئی، صحافیوں کی رائے

واسا لاہور عالمی سطح پر نمایاں، ٹاپ 5 واٹر یوٹیلیٹیز میں شارٹ لسٹ

کالم / تجزیہ

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی

جب پاکستان ہے تو کیا غم ہے؟

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘