اسلام آباد پولیس میں انتظامی ردوبدل: 20 افسران، 10 ایس ایچ اوز سمیت تبادلے و نئی تعیناتیاں

پیر 1 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے اور انتظامی امور کو مزید مؤثر بنانے کے لیے پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں کی گئی ہیں۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آپریشنز اسلام آباد کے دفتر سے جاری کردہ حکم نامہ نمبر 99/OSI/SSP/OPS کے تحت مجموعی طور پر 20 افسران کے تبادلے و تقرریاں فوری طور پر نافذ العمل کر دی گئی ہیں۔ ان افسران میں انسپکٹرز اور سب انسپکٹرز شامل ہیں جبکہ 10 ایس ایچ اوز بھی اس انتظامی ردوبدل سے متاثر ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس کے سابق ایس پی کو سزائے موت سنا دی گئی

یہ تبادلے اسلام آباد پولیس کے آپریشنل یونٹس، تھانوں اور ریسکیو-15 سمیت مختلف ونگز کے درمیان کیے گئے ہیں، جن کا مقصد کارکردگی میں بہتری، جرائم کے خلاف مؤثر کارروائی اور شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے کو یقینی بنانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق متعدد ایس ایچ اوز کو ریسکیو-15 میں ’کلوزڈ‘ پوسٹنگ پر منتقل کیا گیا ہے جبکہ ریسکیو-15 اور دیگر یونٹس سے افسران کو مختلف تھانوں میں بطور ایس ایچ او تعینات کیا گیا ہے۔ تھانوں میں کراچی کمپنی، آئی-9، شہزاد ٹاؤن، نون، کھنہ، کرپا، ہمک، گولڑہ، رمنا اور بارہ کہو شامل ہیں۔

حکم نامے کے مطابق یہ تمام تبادلے فوری طور پر نافذ کیے گئے ہیں اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریوں پر فوری رپورٹ کریں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کے انتظامی اقدامات سے فیلڈ میں کارکردگی بہتر ہوگی اور آپریشنل نظام مزید مضبوط ہوگا۔ حکم نامے کی نقول ڈی آئی جی اسلام آباد، اے آئی جی آپریشنز، ایس ایس پی انویسٹی گیشن، تمام زونل ایس پیز اور دیگر متعلقہ دفاتر کو ارسال کر دی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی، ڈرفٹنگ میں ملوث ملزمان گرفتار، گاڑیاں ضبط

ذرائع کے مطابق یہ اقدام ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب اسلام آباد میں جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں اور قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چاقو حملے کے بعد شمالی آئرلینڈ میں پرتشدد مظاہرے، متعدد خاندان بے گھر

’پاکستان آرمی کسی ایک صوبے کی نہیں، شہدا کے لہو سے بنی پوری قوم کی فوج ‘

افغان سرزمین سے دہشتگردی کا سلسلہ جاری، پاکستان نے طالبان کے الزامات مسترد کر دیے

پاکستان دشمن گٹھ جوڑ بے نقاب، فتنہ الخوارج، بھارت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے روابط کے شواہد سامنے آگئے

مئی 2026 میں ترسیلاتِ زر 4.25 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں

ویڈیو

بجٹ 27-2026، کم از کم تنخواہ کتنی ہونی چاہیے؟ اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

ایران امریکا ثالثی کے بعد بیرونی قوتیں پاکستان میں عدم استحکام کی کوششیں کررہی ہیں: سفارتکار ضمیر اکرم

پاکستان کا اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو ہوگا اور اپنی ماں اور نانا کی طرح ملک کی خدمت کرے گا، سینیٹر پیپلزپارٹی شہادت اعوان

کالم / تجزیہ

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟