پاک بحریہ کا شمالی بحیرہ عرب میں کامیاب آپریشن، 18 افراد کو ریسکیو کرلیا

جمعہ 10 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شمالی بحیرہ عرب میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کاروائی کے دوران پاک بحریہ نے تجارتی بحری جہاز ایم وی گولڈ آٹم سے موصول ہونے والے ہنگامی سگنل کے بعد 18 افراد پر مشتمل عملے کو بحفاظت ریسکیو کرلیا۔

پاک بحریہ کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستانی ساحل سے قریباً 200 ناٹیکل میل (تقریباً 370 کلومیٹر) جنوب میں موجود اس تجارتی بحری جہاز سے ریسکیو کیے گئے افراد میں چین، بنگلہ دیش، میانمار، ویتنام اور انڈونیشیا کے شہری شامل ہیں۔

ہنگامی اطلاع موصول ہونے پر پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے اپنے میری ٹائم ریسکیو کوآرڈینیشن سینٹر کو فعال کیا۔ فوری طور پر مناسب حکمت عملی اپناتے ہوئے پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس حنین جو کہ سمندری حدود کی نگرانی پر مامور تھا، کو امدادی کارروائی کے لیے روانہ کیا گیا ۔

پی این ایس حنین نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیتے ہوئے پیشہ وارانہ مہارت اور آپریشنل صلاحیت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

پاک بحریہ کی ماہرین پر مشتمل ٹیم نے تجارتی بحری جہاز پر لگی آگ بجھانے میں معاونت اورمتاثرہ افراد کوطبی امداد فراہم کرنے کے علاوہ عملے کو بحفاظت ریسکیو کیا اور تجارتی بحری جہاز کےنقصانات کا جائزہ لیا۔

ریسکیو کیے گئے افراد کو مزید طبی امداد اور بعد ازاں اپنے ممالک واپسی کے لیے کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔

پاکستان کی وسیع سمندری حدود میں پاک بحریہ کی جانب سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کی جانے والی کاروائی اس عزم کی عکاس ہے کہ پاک بحریہ اپنی ذمہ داری کے دائرہ کار میں کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ہمیشہ بروقت، مؤثر اور سب سے پہلے مدد کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی: امریکا اسے کیسے نافذ کر سکتا ہے؟

ایران امریکا مذاکرات کی بحالی کا امکان، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئی

اسلام آباد میں کیا دیکھوں اور فارغ وقت کہاں گزاروں؟ امریکی صحافی نے پاکستانیوں سے تجاویز مانگ لیں

مالی سال 2026 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کی توقع، آئی ایم ایف

حد سے زیادہ دعوے، کمزور نتائج: نیتن یاہو کو جنگ بندی پر شدید ردِعمل کا سامنا

ویڈیو

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا کرسکتا ہے؟

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا