منفی رویہ صرف مردوں تک محدود نہیں، خواتین بھی ایک دوسرے کو نیچا دکھاتی ہیں، ہانیہ عامر

جمعہ 10 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہانیہ عامز نے سوشل میڈیا پر کامیاب اور خوش خواتین کے خلاف بڑھتی ہوئی نفرت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشرے میں خواتین کو بلا وجہ تنقید اور بُلینگ کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تنقید بند کریں، سب ایک جیسے نہیں ہوتے، ہانیہ عامر برہم

اداکارہ، جن کے انسٹاگرام پر 20 ملین فالوورز ہیں اور حالیہ ڈرامہ میری زندگی ہے تو  سے  بھی شہرت سمیٹ چکی ہیں، نے کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا سے دوری اختیار کی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ مسلسل منفی تبصروں اور تنقید نے انہیں ذہنی طور پر تھکا دیا تھا۔

ہانیہ عامر کے مطابق انہوں نے کئی ہفتے اس بات پر غور کیا کہ آیا وہ خود کچھ غلط کر رہی ہیں یا انہیں اپنی شخصیت اور انداز میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے، تاہم بعد ازاں انہیں احساس ہوا کہ مسئلہ دراصل معاشرتی رویوں میں ہے جہاں خوش اور کامیاب خواتین کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دوست کی شادی میں ہانیہ عامر کا ڈانس، ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

انہوں نے کہا کہ خواتین کے خلاف یہ منفی رویہ صرف مردوں تک محدود نہیں بلکہ بعض اوقات خواتین بھی ایک دوسرے کو نیچا دکھانے میں کردار ادا کرتی ہیں۔ ان کے مطابق لوگ دوسروں کو اپنے ذہن میں بنائے گئے معیار کے مطابق دیکھنا چاہتے ہیں اور اس سے ہٹنے والوں کو تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اداکارہ نے اس امر پر بھی روشنی ڈالی کہ لوگ کیا کہیں گے جیسی سوچ اب صرف خاندان تک محدود نہیں رہی بلکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک منتقل ہو چکی ہے، جہاں خواتین کو رنگ، جسامت اور ظاہری شکل کی بنیاد پر پرکھا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’عائزہ خان کا ہانیہ عامر کے ساتھ مقابلہ جاری‘، صارفین کی اداکارہ کے لباس پر سخت تنقید

انہوں نے خواتین سے اپیل کی کہ وہ ایک دوسرے کے خلاف نفرت اور تنقید کو فروغ دینے کے بجائے باہمی تعاون کو فروغ دیں، کیونکہ بلا وجہ بُلینگ اور تنقید معاشرے میں منفی رجحانات کو بڑھا رہی ہے۔

ہانیہ عامر کے بیان پر شوبز شخصیات اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مثبت ردعمل سامنے آیا ہے اور اسے ایک اہم سماجی مسئلے کی نشاندہی قرار دیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی کیا ہے، کیا اب ورچوئل کرنسی بھی عام کرنسی کی طرح کام کرے گی؟

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آج مقدمات کی سماعتیں منسوخ کر دیں

ایرانی کارگو جہاز پر امریکی کارروائی، سینٹکام نے قبضے اور حملے کی ویڈیو جاری کر دی

اسلام آباد: ریڈ زون میں قائم تمام وفاقی دفاتر میں آج ورک فرام ہوم کا اعلان

پاکستان دنیا بھر میں امن کا سفیر بن کر سامنے آیا، شیخ حسن سروری

ویڈیو

پاکستان دنیا بھر میں امن کا سفیر بن کر سامنے آیا، شیخ حسن سروری

ضلع مہمند کے عمائدین کا پاک فوج اور حکومت پر اعتماد، امن کوششوں پر خراجِ تحسین

‘پاؤں نہیں مگر ہاتھ تو ہیں نا’، فور ویل بائیکیا چلا کر گھر کی کفالت کرنے والا باہمت نوجوان

کالم / تجزیہ

پاکستان مسلم دنیا کا قائد اور اقوام عالم میں قابل اعتبار ثالث

مطالعہ پاکستان : بنیان مرصوص ایڈیشن

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟