تنقید بند کریں، سب ایک جیسے نہیں ہوتے، ہانیہ عامر برہم

جمعہ 10 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف اداکار ہانیہ عامر نے بتایا کہ انہوں نے سوشل میڈیا سے دوری کیوں  اختیار کی۔

ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر خواتین کے خلاف بڑھتے ہوئے منفی رویوں کی وجہ سے وقفہ لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں تنازعات سے ناواقف نہیں ہوں اور جو کچھ میرے اردگرد ہو رہا تھا اس سب کو دیکھ کر میں واقعی بہت تھک گئی تھی۔ میں کچھ وقت اپنے لیے لینا چاہتی تھی کیونکہ اس مقام پر مجھے سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ کیا ہو رہا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ میں نے کئی ہفتے یہ سوچتے ہوئے گزارے کہ کیا مجھ میں کوئی خرابی ہے؟ کیا میں کچھ غلط کر رہی ہوں؟ کیا مجھے خود کو بدلنے کی ضرورت ہے؟ کیا مجھے چیزیں مختلف طریقے سے کرنی چاہئیں؟ پھر مجھے احساس ہوا کہ لوگ بس خوش خواتین سے نفرت کرتے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر ہمارے اپنے ہی شعبے سے ہوتے ہیں۔ لوگ ہمیں نیچا دکھاتے ہیں

ہانیہ عامر نے کہا کہ میں صرف مردوں کی بات نہیں کر رہی خواتین بھی ایک دوسرے کو نیچا دکھاتی ہیں۔ یقیناً لوگ ہم سے نفرت کرتے ہیں کیونکہ وہ چاہتے ہیں کہ ہم ان کے بنائے ہوئے سانچے میں فٹ ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: دوست کی شادی میں ہانیہ عامر کا ڈانس، ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

انہوں نے مزید کہا کہ اصل مسئلہ تب پیدا ہوتا ہے جب ہم یہ سوچتے ہیں کہ لوگ کیا کہیں گے جو ایک بہت پرانا تصور ہے۔ ہم بہت بات کرتے ہیں کہ لوگوں کی باتوں کی پرواہ نہ کریں لیکن اب یہ سب رشتہ داروں اور خاندان سے نکل کر انسٹاگرام تک منتقل ہو گیا ہے۔

ہم اب بھی خواتین کو ایک دوسرے کے خلاف کھڑا کر رہے ہیں اب بھی انہیں رنگ، جسمانی ساخت اور دیگر چیزوں کی بنیاد پر لیبل کر رہے ہیں جیسے گوری، سانولی، موٹی یا دبلی۔ یہ نفرت خواتین کے لیے اچھی نہیں ہے اور میں خواتین سے بھی اپیل کرتی ہوں کہ یہ سب بے معنی ہو چکا ہے کیونکہ آپ بلاوجہ دوسروں پر انگلیاں اٹھا رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے حال ہی میں دیکھا ہے کہ خواتین کو صرف اپنے وجود کی وجہ سے بھی تنگ کیا جا رہا ہے وہ کچھ کہہ بھی نہیں رہیں۔ براہِ کرم انہیں تنگ کرنا بند کریں۔ انہیں وہی بننے دیں جو وہ ہیں ہر کوئی ایک جیسا نہیں ہو سکتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد ایم او یوکی تائید، مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے پاکستان، سعودی عرب، مصراور ترکیہ متحد، ریجنل۔4 اجلاس کا اعلامیہ جاری

ایران لبنان میں اپنی پراکسیز کو فوری روکے ورنہ سخت جواب دیں گے، صدر ٹرمپ کی وارننگ

میری زندگی کی 2 اہم ترین شخصیات میں ایک فیلڈ مارشل عاصم منیر ہیں، ان کی قیادت نہ ہوتی توآج ہم یہاں نہ ہوتے، جے ڈی وینس

صدر ٹرمپ کی مدبرانہ قیادت کے باعث امریکا ایران مذاکرات ممکن ہوئے، وزیراعظم شہباز شریف

لائیوپاکستان اور قطر کی ثالثی میں امریکا ایران مذاکرات کا سوئٹزرلینڈ میں آغاز

ویڈیو

اسلام آباد ایم او یوکی تائید، مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے پاکستان، سعودی عرب، مصراور ترکیہ متحد، ریجنل۔4 اجلاس کا اعلامیہ جاری

میری زندگی کی 2 اہم ترین شخصیات میں ایک فیلڈ مارشل عاصم منیر ہیں، ان کی قیادت نہ ہوتی توآج ہم یہاں نہ ہوتے، جے ڈی وینس

ایران امریکا مذاکرات: وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی اور ایرانی وفود سے ملاقاتیں

کالم / تجزیہ

پاکستانی ’انا‘، ایک خاموش وبا

پاکستان: نام ہی کافی ہے

ایران امریکا معاہدے کے بعد دنیا کیسی ہوگی؟