سعودی وزیر خزانہ کا دورہ پاکستان اختتام پذیر، وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے رخصت کیا

ہفتہ 11 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے سعودی عرب کے وزیر خزانہ محمد بن عبداللہ الجدعان کو ان کے دورۂ پاکستان کے اختتام پر گزشتہ رات اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر رخصت کیا۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان خوشگوار ملاقات ہوئی جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات اور جاری معاشی تعاون پر مختصر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: مشرق وسطیٰ میں امن کا مشن: اسحاق ڈار کے سعودی عرب، ترکیہ، مصر اور مراکش کے وزرائے خارجہ سے رابطے

سینیٹر محمد اورنگزیب نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ وہ آئندہ ورلڈ بینک و آئی ایم ایف بہاری اجلاس کے موقع پر واشنگٹن میں محمد بن عبداللہ الجدعان سے دوبارہ ملاقات کریں گے، جو دونوں برادر ممالک کے قریبی اور دیرینہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

گزشتہ روز وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے سعودی عرب کے وزیر خزانہ محمد بن عبداللہ الجدعان نے ایک روزہ دورے کے دوران ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عزم کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: سعودی و ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی شریک تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

نیپال میں تباہی کا انتباہ 5 ماہ قبل کیا گیا، ہمالیائی گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا انکشاف

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں