امریکی فوجی طیارے کو ہتھوڑا مار کر نقصان پہنچانے کے الزام میں ایک شخص گرفتار

اتوار 12 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

 

آئرلینڈ کے علاقے کاؤنٹی کلیئر میں واقع شینن ایئرپورٹ پر ایک شخص کو امریکی فوجی طیارے کو بظاہر ہتھورا مار کر نقصان پہنچانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق 40 سالہ مشتبہ شخص غیر مجاز طور پر ایئرپورٹ کے حساس حصے میں داخل ہوا اور مبینہ طور پر امریکی فضائیہ کے سی 130 ہرکولیس طیارے پر چڑھ گیا، جس سے نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھئیے: بحیرہ عرب میں چھوٹے جہاز کی طیارہ بردار امریکی بحری جہاز کے انتہائی قریب خطرناک پرواز

آئرش پولیس گاردا شیوخانا کے ترجمان نے بتایا کہ واقعہ ہفتے کے روز پیش آیا، جس کے بعد ملزم کو صبح تقریباً 11 بجے گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کو فوجداری نقصان کے الزام میں حراست میں لے کر مزید تفتیش جاری ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں ایک شخص کو طیارے پر چڑھ کر طیارے کو ہتھوڑا مارتے دیکھا جاسکتا ہے، تاہم حکام نے اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔

واقعے کے بعد ایئرپورٹ پر پروازوں کا نظام عارضی طور پر معطل کر دیا گیا تھا۔ دو روانہ ہونے والی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں جبکہ فرانس کے شہر لورڈ سے آنے والی ایک پرواز کو فضا میں انتظار کرنا پڑا۔

ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق صبح 9 بج کر 50 منٹ پر آپریشن معطل کیا گیا جو تقریباً 25 منٹ بعد بحال کر دیا گیا، اور اب معمول کے مطابق پروازیں جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیپال: سیلاب کے بعد لوٹ مار، بہہ جانے والی بینک سیف سے لاکھوں روپے برآمد، 29 افراد گرفتار

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

روس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ’آئی سی بی ایم‘ کا کامیاب تجربہ کرلیا

’کیا سنی دیول کو مسلمان کے کردار میں نہیں دیکھ سکتے؟‘، ’بٹوارا 1947‘ کی ناکامی پر شبانہ اعظمی حیران

لاہور میں طویل دھرنے کا عندیہ، ’اٹھانے کی کوشش کی تو اپنا شوق پورا کرلیں‘، حافظ نعیم

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں