اداکارہ رمشا خان نے انسٹاگرام سے تمام پوسٹ ڈیلیٹ کردیں، خوشحال خان سے شادی کی چہ میگوئیاں

پیر 13 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ رمشا خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس ڈیلیٹ کر دی ہیں جس کے بعد مداحوں میں چہ مگوئیاں شروع ہو گئی ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین اس اقدام کو ان کی زندگی میں ممکنہ نئے آغاز سے تعبیر کر رہے ہیں جبکہ کچھ حلقے اسے ان کی ذاتی زندگی میں اہم پیش رفت خصوصاً ممکنہ شادی سے بھی جوڑ رہے ہیں۔

تاحال اداکارہ کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا جس کے باعث قیاس آرائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ مداحوں اور شوبز حلقوں کی نظریں اب اس بات پر مرکوز ہیں کہ آیا یہ قدم کسی نئے پراجیکٹ کا پیش خیمہ ہے یا واقعی ان کی ذاتی زندگی میں کسی بڑی تبدیلی کا عندیہ۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by MHF Magazine (@mhf.magazine)

واضح رہے کہ اداکارہ رمشا خان اور خوشحال خان کی خفیہ شادی کی افواہوں کے بعد خوشحال خان نے خاموشی توڑتے ہوئے کہا تھا کہ اس خبر کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’ہو گئی کلاوٹ چیزنگ، اب کام پر واپس آئیں‘۔

یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک پلیٹ فارم کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ شوبز کے دو اے لسٹ اداکاروں نے خفیہ طور پر شادی کر لی ہے، مذکورہ خبر میں کسی بھی فنکار کا نام ظاہر نہیں کیا گیا تاہم مختلف سوشل میڈیا پیجز اور صارفین نے قیاس آرائیاں کرتے ہوئے اس مبینہ جوڑی کو رمشا خان اور خوشحال خان قرار دینا شروع کر دیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by SaherScooop (@saher.scooop)

دونوں فنکار اپنے منفرد انتخاب اور معیاری کام کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں جبکہ مداح ان کی آن اسکرین کیمسٹری کو بھی بے حد پسند کرتے ہیں۔ اس وجہ سے اس خبر نے مداحوں میں تجسس پیدا کر دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب