سنگاپور چڑیا گھر میں ماں سے چمٹے ننھے بن مانس کی دل موہ لینے والی ویڈیو وائرل

پیر 13 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سنگاپور کے چڑیا گھر میں ایک ننھے اورنگوٹان کی پیدائش نے دنیا بھر میں توجہ حاصل کر لی ہے۔ اس کی دل موہ لینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

وائلڈ لائف پارکس کے منتظم ادارے نے بتایا کہ یہ مادہ بچہ 23 مارچ کو پیدا ہوا تھا اور اس وقت اس کی عمر تقریباً 3 ہفتے ہے۔ جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ننھا اورنگوٹان اپنی ماں سے مضبوطی سے لپٹا ہوا ہے جبکہ ماں اپنے بچے کو مکمل تحفظ اور توجہ فراہم کر رہی ہے۔

اینیمل کیئر سے وابستہ عہدیداروں کے مطابق ماں اور بچہ دونوں صحت مند ہیں۔ پیدائش کے بعد ابتدائی دنوں میں انہیں آرام، ایک دوسرے سے تعلق مضبوط کرنے اور ماحول کے مطابق ڈھلنے کے لیے خصوصی دیکھ بھال اور وقت دیا گیا۔ ماں اور بچے کو 7 اپریل کو دوبارہ ان کے مخصوص رہائشی حصے میں منتقل کر دیا گیا تھا۔

یہ ویڈیو انسٹاگرام پر ہزاروں صارفین کی توجہ حاصل کر چکی ہے جہاں اسے ہزاروں لائکس اور لاکھوں ویوز ملے ہیں۔ صارفین نے ننھے اورنگوٹان کو بے حد خوبصورت اور دلکش قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ اورنگوٹان بنیادی طور پر اورنگوٹان بنیادی طور پر جنوب مشرقی ایشیا کے بارانی جنگلات میں پائے جاتے ہیں۔ یہ دو بڑے جزیروں تک محدود ہیں جو انڈونیشیا، ملائیشیا اور برونائی میں تقسیم ہے اور درختوں پر زندگی گزارنے کی غیر معمولی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہ جانور شدید خطرے سے دوچار نسلوں میں شامل ہیں۔

اس سے قبل بھی سنگاپور کے نائٹ سفاری میں ایک نایاب سنڈا پینگولن کی پیدائش رپورٹ کی گئی تھی جو جنگلی حیات کے تحفظ کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

متوفی کوٹہ پر عملدرآمد: عدالت کا شہری کو 15 روز میں ملازمت دینے کا حکم

سیکیورٹی کلیئرنس میں ناکام سفیر کی تعیناتی، برطانوی وزیرِاعظم مشکل میں

اسحاق ڈار سے بنگلہ دیش اور بوسنیا ہرزیگووینا کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

جعلی پی آئی اے ایپ کا فراڈ، قومی ایئرلائن کی مسافروں کو وارننگ

طلاق کے بعد پوجا بھٹ کی زندگی میں کیا بدلا؟ چونکا دینے والا بیان

ویڈیو

ترکیہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں: وزیراعظم شہباز شریف اور حاقان فیدان کی ملاقات، امریکا ایران امن معاہدے کی کوششیں تیز

افغانستان میں کامیاب کارروائی کے بعد پاکستان میں 70 فیصد دہشتگرد کارروائیوں میں کمی ہوئی، صحافیوں کی رائے

واسا لاہور عالمی سطح پر نمایاں، ٹاپ 5 واٹر یوٹیلیٹیز میں شارٹ لسٹ

کالم / تجزیہ

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی

جب پاکستان ہے تو کیا غم ہے؟