امریکا ایران مذاکرات، برطانوی پارلیمنٹ میں پاکستان کی سفارتی کوششوں کا تذکرہ

پیر 13 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانوی پارلیمنٹ میں پاکستان کی مشرقِ وسطیٰ میں قیامِ امن کے لیے جاری سفارتی کوششوں کا تذکرہ ہوا ہے، جہاں ایک رکنِ پارلیمنٹ نے پاکستان کے کلیدی کردار کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار سے چینی سفیر جیانگ زیڈونگ کی ملاقات، امریکا ایران مذاکرات کی ثالثی پر پاکستان کو خراج تحسین

برطانوی رکن پارلیمنٹ محمل افضل نے ایوان میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کو ختم کرنے اور امن کو ترجیح دینے کی کوششوں میں ایک ’قائدانہ کردار‘ ادا کررہا ہے۔

 انہوں نے برطانوی وزیراعظم سے سوال کیا کہ برطانیہ مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا اور پائیدار امن کے قیام کے لیے پاکستانی حکومت کی ان کوششوں میں کس طرح تعاون فراہم کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا ثالثی کردار: عالمی وقار میں اضافہ اور معاشی خوشحالی کی نئی نوید

یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی ثالثی اور سفارتی کاوشوں کو عالمی سطح پر مانیٹر کیا جارہا ہے۔

برطانوی پارلیمنٹ میں اس طرح کے سوالات بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے سفارتی اثر و رسوخ اور خاص طور پر ایران امریکہ مذاکرات میں اس کے بطور ثالث تسلیم کیے جانے کی عکاسی کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فاطمہ ثنا کی عالمی کرکٹ میں دھوم، کینیڈا سپر 60 کی فرنچائز سے معاہدہ

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی