اسحاق ڈار سے چینی سفیر جیانگ زیڈونگ کی ملاقات، امریکا ایران مذاکرات کی ثالثی پر پاکستان کو خراج تحسین

پیر 13 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ کی اہم ملاقات، چینی سفیر کی جانب سے امریکا اور ایران کے درمیان براہِ راست مذاکرات میں پاکستان کے ثالثی کردار کی بھرپور ستائش کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ ہاقان فیدان سے رابطہ، ترکیہ کی جانب سے پاکستان کی ثالثی کوششوں کی پزیرائی

ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے آج چینی سفیر جیانگ زیڈونگ کا استقبال کیا جس میں اسلام آباد مذاکرات کے بعد کی صورتحال اور حالیہ پیشرفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے علاقائی و عالمی امن کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کی حمایت جاری رکھنے کے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: عرب میڈیا سے تعلق رکھنے والی صحافی پاکستانیوں سے متاثر، امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کی ثالثی اہم قرار دیدی

چینی سفیر نے امریکہ اور ایران کے درمیان براہِ راست بات چیت کی سہولت کاری میں پاکستان کے کلیدی اور تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے اسے خطے کے استحکام کے لیے اہم قرار دیا۔

ملاقات کے اختتام پر دونوں ممالک نے پاک چین ہمہ جہتی تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کو دہرایا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ورلڈ اربن فورم: مریم نواز نے پنجاب پویلین کا افتتاح کردیا، ’اپنی چھت اپنا گھر‘ پروگرام پر شرکا کو بریفنگ

پنجاب کے ایم بی بی ایس نصاب میں بڑی تبدیلی، بچوں کی غذائیت کا مضمون لازمی شامل کرنے کا فیصلہ

تھائی لینڈ نے 90 سے زائد ممالک کے لیے ‘ویزہ فری’ قیام کی مدت کم کردی

لاہور ہائیکورٹ: پنجاب کے تعلیمی اداروں میں 3 ماہ کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن روکنے کی استدعا مسترد

زمین پر آخری مکمل سورج گرہن، سائنسدانوں نے کائناتی نظارے کے خاتمے کے وقت کا تعین کردیا

ویڈیو

بجٹ 27-2026: ٹیکس غریبوں سے ہٹا کر امیروں پر لگایا جائے، پاکستانیوں کی رائے

کوئٹہ میں پہلی بار بکرا اب آن لائن بھی دستیاب، مگر کیسے؟

صدر ٹرمپ اکسانے کے باوجود پاکستان کے خلاف کوئی بات سننے کے لیے تیار نہیں، سابق سفارتکار اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا

قدم قدم سوئے حرم