پاکستان کی مہمان نوازی اور روایتی کھانوں نے ایک بار پھر غیر ملکی مہمان کا دل جیت لیا۔ امریکا سے تعلق رکھنے والی معروف صحافی کیٹلن ڈورن بوس نے اسلام آباد کے دورے کے دوران نہ صرف پاکستانی عوام کے گرمجوش رویے کو سراہا بلکہ مقامی کھانوں کو بھی اپنے لیے ناقابلِ فراموش تجربہ قرار دیا۔
کیٹلن ڈورن بوس ’اسلام آباد ٹاکس‘ میں شرکت کے لیے وفاقی دارالحکومت پہنچیں جہاں اپنے قیام کے دوران انہوں نے پاکستانیوں کی مہمان نوازی کو سراہا اور ان کی تعریف کرتے نظر آئیں۔
Breakfast so far is my favorite! The hospitality of Pakistanis is so warm — more welcoming than I believe I’ve ever experienced.
— Caitlin Doornbos (@CaitlinDoornbos) April 12, 2026
انہوں نے سوشل میڈیا پر انہوں نے اسلام آباد کے ایک ریسٹورنٹ میں کھانے کی تصویر شیئر کی اور بتایا کہ کھانا بہت شاندار تھا۔
Finally got out of the hotel sphere to have some local food! pic.twitter.com/IQTztyBsOD
— Caitlin Doornbos (@CaitlinDoornbos) April 12, 2026
بعد ازاں انہوں نے ایک اور پوسٹ میں روایتی پاکستانی میٹھے ’حلوے‘ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اسے اپنا ’نیا پسندیدہ‘ کھانا قرار دیا۔ انہوں نے پاکستانی مہمان نوازی کو دنیا کی سب سے بہتر اور دل کو چھو لینے والی مہمان نوازیوں میں سے ایک قرار دیا۔
My new guilty pleasure. pic.twitter.com/1c77wITcgA
— Caitlin Doornbos (@CaitlinDoornbos) April 13, 2026
صحافی نے اسلام آباد کی دلکش مناظر پر مبنی ایک تصویر بھی شیئر کی اور لکھا کہ شہر میں صبح کا منظر نہایت خوبصورت ہے جبکہ پاکستانی عوام مشرق وسطیٰ میں امن کے امکانات میں کردار ادا کرنے کے حوالے سے پرجوش دکھائی دیتے ہیں۔
Good morning from beautiful Islamabad, where the Pakistani people are buzzing with excitement at the possibility of playing a major role in bringing peace to the Middle East. No news yet on when talks will begin, but the coming hours will be crucial. pic.twitter.com/eLdaR86vxi
— Caitlin Doornbos (@CaitlinDoornbos) April 11, 2026
دورے کے دوران کیٹلن ڈورن بوس کو سرینا ہوٹل میں روایتی شلوار قمیض میں بھی دیکھا گیا، جہاں وہ امریکہ اور ایران مذاکرات کے اختتام کا انتظار کر رہی تھیں۔
ان کے یہ تاثرات پاکستان کی مہمان نوازی، ثقافت اور کھانوں کی عالمی سطح پر ایک مثبت اور دلکش تصویر پیش کرتے ہیں۔













