سعودی عرب کی مصنوعی ذہانت کے میدان میں نمایاں عالمی پیش رفت، اے آئی انڈیکس درجہ بندی میں بہتری

بدھ 15 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب نے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں اہم عالمی کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے خود کو اس میدان کے نمایاں ممالک میں شامل کر لیا ہے۔

اسٹینفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ اے آئی انڈیکس رپورٹ 2026 کے مطابق مملکت نے کئی اہم اشاریوں میں اعلیٰ عالمی درجہ بندی حاصل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: خیبرپختونخوا میں پاکستان کا پہلا ورچوئل اسکول قائم، اے آئی ٹیچر متعارف

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب مصنوعی ذہانت میں سیکیورٹی اور ڈیٹا پرائیویسی کے شعبے میں دنیا بھر میں پہلے نمبر پر رہا، جبکہ خواتین کو اے آئی کے میدان میں بااختیار بنانے میں بھی عالمی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔

اس کے علاوہ مصنوعی ذہانت کے ماہرین کی شرح کے لحاظ سے مملکت دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے۔

اسی طرح اے آئی ٹولز کے استعمال کرنے والے صارفین کے تناسب میں بھی سعودی عرب نے عالمی سطح پر تیسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ مصنوعی ذہانت کے شعبے میں مہارت رکھنے والی افرادی قوت کو راغب کرنے میں چوتھا نمبر حاصل کیا۔

یہ بھی پڑھیے: سعودی وزیرِ مواصلات کی اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹیو سے ملاقات، ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

اعداد وشمار کے مطابق 2019 سے 2025 کے درمیان سعودی عرب میں مصنوعی ذہانت کی مہارتوں میں 100 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ تقریباً 80 فیصد ملازمین اپنی عملی زندگی میں اے آئی ٹیکنالوجی استعمال کر رہے ہیں۔

یہ پیش رفت اس بات کی عکاس ہے کہ سعودی عرب وژن 2030 کے تحت ڈیجیٹل تبدیلی اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، اور مصنوعی ذہانت کو اپنی اقتصادی و ترقیاتی حکمت عملی کا مرکزی جزو بنا چکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم