غیرقانونی سگریٹ کی روک تھام ناگزیر ہوچکی، قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچ رہا ہے، بلال اظہر کیانی

منگل 14 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومتِ پاکستان نے غیر قانونی سگریٹ کی فروخت کے خلاف وفاقی اور صوبائی سطح پر مشترکہ کریک ڈاؤن شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ غیر قانونی تمباکو کاروبار میں تیزی سے اضافے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں سگریٹس کی غیر قانونی خرید و فروخت میں نمایاں اضافہ

وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومتیں ٹیکس سے بچنے والے سگریٹ برانڈز کے خلاف کارروائیاں تیز کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی سگریٹ کی روک تھام ناگزیر ہو چکی ہے کیونکہ اس سے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچ رہا ہے اور دیانتدار ٹیکس دہندگان کی حوصلہ شکنی ہو رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کئی غیر قانونی فیکٹریاں بند کی جا چکی ہیں جبکہ غیر قانونی سگریٹ فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف چھاپے جاری ہیں۔

آکسفورڈ اکنامکس کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں غیر قانونی سگریٹ کا حجم خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے اور یہ کل مارکیٹ کا نصف سے زیادہ حصہ بن چکا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں سالانہ قریباً 80 ارب سگریٹ استعمال ہوتے ہیں جن میں سے 43.5 ارب غیر قانونی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق غیر قانونی سگریٹ نسبتاً سستے ہونے کے باعث زیادہ فروخت ہو رہے ہیں، جبکہ ٹیکس میں نمایاں اضافے کے بعد قانونی اور غیر قانونی سگریٹ کی قیمتوں میں فرق بڑھ گیا ہے۔ اسی وجہ سے صارفین سستے غیر قانونی سگریٹ کی طرف راغب ہو رہے ہیں۔

مزید بتایا گیا کہ غیر قانونی سگریٹ کا بڑا حصہ ملک کے اندر ہی تیار کیا جاتا ہے، خاص طور پر آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا میں، جبکہ باقی سگریٹ اسمگلنگ کے ذریعے افغانستان کے راستے آتے ہیں۔

مزید پڑھیں: سیگریٹ ٹیکس چوری سے پاکستان کو سالانہ کتنے سو ارب کا نقصان ہورہا ہے؟

رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا کہ غیر قانونی سگریٹ کے باعث قومی خزانے کو سالانہ 274 سے 343 ارب روپے تک کا نقصان ہو رہا ہے، جو قانونی سگریٹ سے حاصل ہونے والی ٹیکس آمدن سے بھی زیادہ ہو سکتا ہے۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس مسئلے کے حل کے لیے مربوط حکمت عملی، مستقل پالیسی اور سخت نگرانی ضروری ہے، ورنہ غیر قانونی کاروبار معیشت اور ریونیو کو مزید نقصان پہنچاتا رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’جوہری تخفیف کا معاملہ ختم ہو چکا ہے‘،شمالی کوریا کا سخت مؤقف

بھارت: نرس کی مبینہ غفلت کے باعث غلط انجیکشن لگنے سے مریض جان کی بازی ہار گیا

سعودی عرب: روشنیوں اور فنِ تعمیر کا امتزاج، کنگ عبدالعزیز اسکوائر نے شہر کی شناخت بدل دی

عالمی کشیدگی کے باوجود سونا کیوں سستا ہو رہا ہے؟ ماہرین نے اہم وجوہات بتا دیں

جنگ بندی معاہدہ آج طے پانے کا امکان، ٹرمپ پُرامید، تہران نے فوری دستخط کی تردید کردی

ویڈیو

مشکل معاشی حالات میں حکومت نے بہترین بجٹ پیش کیا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

امریکا ایران ڈیل فائنل، پاکستان کو اس سے کیا فائدہ ہوگا؟

وزیراعظم شہباز شریف کی چارٹر آف اکانومی اور چارٹر آف ڈیموکریسی کے لیے اپوزیشن کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت

کالم / تجزیہ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ

سعودی عرب اور پاکستان ایک دوسرے کے لیے کیوں اہم ہیں؟

ہارڈ اسٹیٹ: گزارا کرنا سیکھیں