جنوبی وزیرستان، سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ، جوان شہید

پیر 5 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر دہشت گردوں کے ٹھکانے پر کارروائی اور اس دوران فائرنگ کے نتیجے میں لانس نائیک محمد صابر شہید ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں افغانستان نے ٹی ٹی پی کو لگام نہ دی تودہشت گرد اڈوں پر حملہ کریں گے، خواجہ آصف

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والے 30 سالہ لانس نائیک محمد صابر کا تعلق مانسہرہ سے تھا۔ جھڑپ کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ جب سے خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں نے دوبارہ سر اٹھایا ہے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ان کو کچلنے کے لیے کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں شمالی وزیرستان، سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ، 2 دہشت گرد ہلاک، 2 جوان شہید

اتوار 4 جون کو شمالی وزیرستان میں ایک جھڑپ کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے تھے جبکہ 2 جوانوں نے بھی جام شہادت نوش کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘