بھارت اسرائیل کا سگا بھائی، بھارتی چینلز پر اسرائیل سے غزہ اور لبنان پر حملوں کا مطالبہ

بدھ 15 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کے ریٹائرڈ میجر گورو آریہ نے ایک بھارتی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسرائیل کی پالیسیوں کی کھل کر حمایت کا اظہار کیا ہے۔ پروگرام کے دوران انہوں نے کہا کہ بھارت اسرائیل کا وکیل نہیں بلکہ سگے بھائی ہیں اور اسرائیل کی جانب سے لبنان اور غزہ میں کی جانے والی کارروائیوں کی تائید کرتے ہیں۔

حال ہی میں ایک بھارتی ٹی وی پروگرام میں گورو آریہ پاکستانی اینکر مونا عالم کے ہمراہ شریک ہوئے۔ جس پر مونا عالم نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ’اسرائیل کے وکیل آ گئے ہیں‘ اور ان پر الزام عائد کیا کہ وہ بظاہر ایران کے حامی بنتے ہیں لیکن درحقیقت ایران کے سب سے بڑے دشمن ہیں۔

اس پر میجر گورو آریہ نے تلملاتے ہوئے جواب دیا کہ وہ اسرائیل کے وکیل نہیں بلکہ اس کے سگے بھائی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اسرائیل کی جانب سے لبنان اور غزہ میں جاری کارروائیوں کی حمایت کرتے ہیں اور اسرائیل  لبنان پر 100 بم اور مارے، غزہ کے اوپر 50 اور مارے۔

مونا عالم نے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے خبردار کہا کہ دیکھنا بچ کر رہنا ایران آپ کے اسٹوڈیو میں کوئی میزائل نہ آجائے اور صورت میں پاکستان آپ کو نہیں بچائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی، پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کتنی سستی ہوسکتی ہیں؟

مہاجرین کی 12 نشستوں کا معاملہ حساس، انہیں حقِ رائے دہی سے محروم نہیں کیا جا سکتا، رانا ثنااللہ

ٹرمپ اور امریکا پر عالمی اعتماد میں ریکارڈ کمی، نئی سروے رپورٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

مستقبل کی جنگیں نئی حکمت عملیوں کی متقاضی ہیں، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف

’70 لاکھ کا نقصان ہوگیا، قرضوں تلے دب گئے ہیں‘، اسلام آباد اتوار بازار میں آتشزدگی پر متاثرہ دکاندار رو پڑا

ویڈیو

پاک ایران گیس پائپ لائن سمیت متعدد بڑے معاشی منصوبوں کی بحالی کے امکان روشن

پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مشترکہ تاریخ، اعتماد اور مذہبی وابستگی پر استوار ہیں، رحمان حیات

کراچی کے شہری سندھ حکومت کی کارکردگی سے کس قدر مطمئن ہیں؟

کالم / تجزیہ

مسکراہٹیں بکھیرنے والے ادیب کی داستانِ غم

بلوچستان: فیصلہ یہیں ہوگا

جب پاکستان ہاکی نے ارجنٹائن کو عالمی فٹبال کپ جتوایا