پی ایس ایل 11 : پشاور زلمی کی فتوحات کا تسلسل برقرار، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 8وکٹوں سے شکست

بدھ 15 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشاور زلمی کی فتوحات کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے پی ایس ایل 11 کے 23ویں میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 8وکٹوں سے شکست دے کر اپنی پوزیشن مزید مستحکم کرلی ہے۔

نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ کی جانب سے دیا گیا 155 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس فتح کے ساتھ ہی پشاور زلمی پوائنٹس ٹیبل پر 11 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے پلے آف کی راہ مزید کٹھن ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11 میں شائقین کی واپسی کے لیے کوششیں جاری، چیئرمین پی سی بی کا وزیر اعظم سے دوبارہ رابطے کا اعلان

پشاور زلمی کی جیت کے معمار ایک بار پھر کپتان بابر اعظم ثابت ہوئے جنہوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 51 گیندوں پر 71 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی، جس میں 9 چوکے اور ایک بلند و بالا چھکا شامل تھا۔ اوپنر محمد حارث نے 35 رنز بنا کر بابر اعظم کے ساتھ 75 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا۔

مڈل آرڈر میں کوشل مینڈس نے 21 رنز بنائے جبکہ ایرون ہارڈی 18 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ کوئٹہ کی جانب سے کپتان سعود شکیل اور الزاری جوزف ہی ایک ایک وکٹ حاصل کر سکے، تاہم ان کا کوئی بھی بولر زلمی کے بلے بازوں کو دباؤ میں لانے میں کامیاب نہ ہو سکا۔

اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 154 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی تھی۔ کوئٹہ کا کوئی بھی بلے باز بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہا؛ حسن نواز 37 اور رائیلی روسو 26 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کو 24 رنز سے شکست، پشاور زلمی کی جیت کا تسلسل برقرار

پشاور زلمی کے بولرز نے شروع سے ہی شکنجہ کسے رکھا، خصوصاً صفیان مقیم اور محمد باسط نے3،3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ افتخار احمد نے بھی کفایتی بولنگ کرتے ہوئے ایک وکٹ حاصل کی، بابراعظم کو ان کی شاندار بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ پشاور زلمی کی یہ مسلسل 5ویں فتح ہے جو ان کی بہترین فارم اور ٹیم ورک کی عکاسی کرتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف ممکنہ جنگ میں جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان

امریکا نے اپنا بحری بیڑا ’جارج بش‘ بحیرہ ہند میں اتار دیا

بنگلہ دیشی بارڈر گارڈز کی اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی، 84 لاکھ ٹکا مالیت کی بھارتی ساڑیاں برآمد

سکھ رہنماؤں کو بھارتی دھمکیاں، سکھ فار جسٹس نے بھارتی سفارتکار کی مبینہ آڈیو لیک کردی

ویڈیو

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

خیبر پختونخوا: دہشتگردی کے واقعات میں کمی، پشاور کے شہری کیا کہتے ہیں؟

پہلگام حملہ: کیا یہ خود ساختہ منصوبہ تھا؟

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار