پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ وہ پاکستان سپر لیگ کے جاری ایڈیشن میں شائقین کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دینے کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف سے دوبارہ بات کریں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بورڈ ہر ممکن کوشش کرے گا کہ شائقین کو دوبارہ اسٹیڈیم میں آنے کا موقع فراہم کیا جائے، تاہم انہوں نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے باعث پیدا ہونے والے عالمی بحران کو بھی مدنظر رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
مزید پڑھیں:چیمپیئنز ٹرافی 2025: کرکٹ شائقین کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مفت افطار باکس دیے جائیں گے
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے چند روز قبل حکومتی کفایتی پالیسی کے تحت اعلان کیا تھا کہ پاکستان سپر لیگ 11 کے میچز بغیر شائقین کے کھیلے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی ٹورنامنٹ کو محدود کرتے ہوئے صرف کراچی اور لاہور کے مقامات تک رکھا گیا تاکہ عوامی نقل و حرکت کم کی جا سکے۔
Pakistan’s effort is to establish peace. There is a petrol shortage in India, whereas there is no such issue in Pakistan. I will request the Prime Minister to allow spectators to attend the PSL matches.” Mohsin Naqvi Chairman PCB#Pakistán #Cricket #PakistanShapesPeace #india pic.twitter.com/oxEJV9MvLY
— Ali Hasan 🏅 (@AaliHasan10) April 13, 2026
یہ فیصلہ عالمی ایندھن بحران کے تناظر میں کیا گیا، جو خطے میں جاری کشیدگی کے باعث پیدا ہوا ہے۔
دریں اثنا مختلف فرنچائز مالکان نے شائقین کی واپسی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تماشائیوں کی موجودگی لیگ کی پہچان اور ماحول کے لیے نہایت اہم ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم اور وزرائے اعلیٰ سے اپیل کی ہے کہ اسٹیڈیمز میں شائقین کو آنے کی اجازت دی جائے۔
چیئرمین پی سی بی نے سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات کے باوجود لیگ کا کامیاب انعقاد یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ میچز کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔
مزید پڑھیں:چیمپیئنز ٹرافی کے لیے ہماری تیاری مکمل، اب شائقین آئیں اور اسٹیڈیمز کو بھر دیں، محسن نقوی
مزید برآں، انہوں نے بتایا کہ فرنچائزز کو گیٹ منی فراہم کی جائے گی جبکہ اس سے متعلقہ اخراجات بورڈ خود برداشت کرے گا۔ اس کے علاوہ نیشنل بینک کرکٹ ایرینا کی بہتری اور ممکنہ ازسرنو تعمیر کے منصوبے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔














