روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ: لاہور سے پہلی پرواز کے انتظامات مکمل، حج انتظامات پر اطمینان کا اظہار

بدھ 15 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی زیر صدارت حج انتظامات کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں لاہور سے روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے تحت پہلی پرواز کے انتظامات کا حتمی جائزہ لینے کے ساتھ مجموعی حج آپریشن کی تیاریوں پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: روڈ ٹو مکہ انشیئٹیو: پروازیں کراچی ایئرپورٹ سے روانہ

اجلاس میں سیکریٹری مذہبی امور ابرار احمد مرزا، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر ساجد محمود چوہان، ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

وفاقی وزیر مذہبی امور نے ہدایت کی کہ عازمین حج کی روانگی سے قبل مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں کا قیام ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ حجاج کو بروقت طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی عازمین حج کی بہترین میزبانی کو یقینی بنایا جائے اور اس مقصد کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ رکھا جائے۔

مزید پڑھیے: پاکستان اور سعودیہ نے ’روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ‘ کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیے

انہوں نے کہا کہ حج انتظامات کو بہتر بنانے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ قریبی تعاون ضروری ہے جبکہ وزارت کے حاجی کیمپوں میں تربیت، ویکسینیشن، تحائف کی تقسیم اور دیگر سہولیات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ امسال خدام الحجاج کی تربیت پر خصوصی توجہ دی گئی ہے تاکہ عازمین کو بہتر رہنمائی فراہم کی جا سکے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عازمین حج خدام الحجاج کی ہدایات پر مکمل عمل کریں تاکہ نظم و ضبط برقرار رکھا جا سکے۔

سردار محمد یوسف نے کہا کہ عازمین حج سعودی قوانین کی مکمل پاسداری کریں تاکہ پاکستان کی نیک نامی میں اضافہ ہو۔

مزید پڑھیں: ہزاروں پاکستانی عازمین حج کے لیے کیوں نہیں جا سکیں گے، وفاقی وزیر مذہبی امور نے وجہ بتا دی

انہوں نے سعودی وزیر حج اور سعودی سفیر کے بھرپور تعاون پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

نئے انتظامی یونٹس کے بغیر بہتر گورننس ممکن نہیں، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کا اتفاق

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں