وزیراعظم شہباز شریف کی روضہ رسولؐ پر حاضری

جمعرات 16 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی مدینہ منورہ میں روضۂ رسول ﷺ پر حاضری، ملک و قوم اور امتِ مسلمہ کے لیے دعائیں کیں۔ دورے کے اگلے مرحلے میں وہ قطر جا کر امیر قطر سے اہم ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف سعودی عرب کے دورے کے دوران گزشتہ شب جدہ سے مدینہ منورہ پہنچے، جہاں ان کا استقبال گورنر مدینہ شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیز آل سعود نے کیا۔

وزیراعظم نے مدینہ منورہ میں مسجد نبوی میں حاضری دی اور روضۂ رسول ﷺ پر حاضری دے کر درود و سلام پیش کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور امتِ مسلمہ سمیت دنیا بھر میں امن و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔

وزیراعظم کی آمد پر روضۂ رسول ﷺ کے دروازے ان کے وفد کے لیے کھولے گئے، جہاں انہوں نے عقیدت و احترام کے ساتھ زیارت کی۔

سرکاری دورے کے اگلے مرحلے میں وزیراعظم مدینہ منورہ سے روانہ ہو کر قطر کے دارالحکومت دوحہ  پہنچیں گے، جہاں ان کی امیر قطر تمیم بن حماد الثانی سے اہم دوطرفہ ملاقات متوقع ہے، جس میں باہمی تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شاہی خاندان سے دوری کے 6 سال بعد ہیری اور میگھن کا برطانیہ واپسی کا فیصلہ

ہیڈن پنیٹیئر کی موت کا معمہ، آخری لمحات کی تفصیلات سامنے آگئیں، بوائے فرینڈ نے بھی خاموشی توڑ دی

شام کے وزیر خارجہ کی آرمی چیف سے ملاقات، دفاعی و سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

بھارت نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی سیکیورٹی واپس لے لی

بلوچستان اور پاکستان کا حال اور مستقبل ایک ہے، ہمیشہ ایک رہے گا، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم

ویڈیو

بلوچستان اور پاکستان کا حال اور مستقبل ایک ہے، ہمیشہ ایک رہے گا، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم

الیکٹرک بائیک یا اسکوٹر خریدیں، ایک لاکھ روپے حاصل کریں

ڈیل یا ڈھیل، حکومت نے درخواست واپس لے لی، کپتان اسپتال منتقل، اگلی منزل بنی گالہ، بلاول کی پھرتیاں

کالم / تجزیہ

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی

فیصلے کی تاریخ اور تاریخ کا فیصلہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک