کیا یوٹیوب شارٹس نہ دیکھنا اب صارفین کے اختیار میں؟ یوٹیوب نے نیا حیران کن فیچر لانچ کردیا

جمعرات 16 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دنیا کی مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے تحت اب شارٹس ویڈیوز کو مکمل طور پر بند کیا جا سکتا ہے۔ یہ سہولت اسکرین ٹائم سے متعلق بڑھتے ہوئے خدشات کے پیشِ نظر پیش کی گئی ہے۔

نئے فیچر کے مطابق صارفین سیٹنگز میں جا کر شارٹس دیکھنے کے دورانیے کو صفر منٹ پر سیٹ کر سکتے ہیں۔ اس اقدام کے بعد نہ صرف شارٹس فیڈ غیر فعال ہو جاتی ہے بلکہ آٹو پلے، ویڈیو تجاویز اور اسکرولنگ بھی ختم ہو جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت اپنے یو ٹیوب چینل سے بیانیے کی جنگ جیت پائے گی؟

یوٹیوب کے مطابق یہ فیچر اس کے پہلے سے موجود ’ٹائم مینجمنٹ‘ ٹولز کا توسیعی حصہ ہے جس کے ذریعے صارفین پہلے 15 منٹ سے لے کر دو گھنٹے تک کی حد مقرر کر سکتے تھے۔ اب صفر منٹ کا آپشن شامل کیے جانے سے صارفین کو مکمل کنٹرول حاصل ہو گیا ہے۔

فیچر کے فعال ہونے پر شارٹس ٹیب ویڈیوز دکھانے کے بجائے ایک پیغام ظاہر کرتا ہے کہ صارف اپنی مقررہ حد تک پہنچ چکا ہے۔ بعض صورتوں میں شارٹس مواد ہوم فیڈ سے بھی غائب ہو جاتا ہے جس سے اس کی رسائی نمایاں طور پر کم ہو جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیبل سروس بند، صارفین کو یوٹیوب ٹی وی پر منتقل کرنے کا فیصلہ، کن صارفین کو ملے گی خصوصی رعایت؟

ماہرین کے مطابق مختصر ویڈیوز کا رجحان جسے ٹک ٹاک نے مقبول بنایا، تیزی سے فروغ پا رہا ہے اور روزانہ اربوں ویوز حاصل کر رہا ہے۔ تاہم اس کے ساتھ صارفین کی توجہ میں کمی اور غیر ضروری وقت کے ضیاع جیسے مسائل بھی سامنے آ رہے ہیں۔

یوٹیوب نے ابتدا میں اس فیچر کو والدین کے کنٹرول کے طور پر متعارف کرایا تھا تاکہ کم عمر صارفین کے استعمال کو محدود کیا جا سکے تاہم اب اسے تمام صارفین کے لیے دستیاب کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک اور یوٹیوب کریئیٹرز کو ماہانہ 3 ہزار ڈالر دینے کا اعلان

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ڈیجیٹل پلیٹ فارمز صارفین کو مصروف رکھنے کے ساتھ ساتھ انہیں اپنی آن لائن سرگرمیوں پر کنٹرول دینے کی کوششوں کو بھی اہمیت دے رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘