اقرار الحسن نے 21 سال بعد اے آر وائی نیوز چھوڑ دیا، وجہ بھی بتادی

جمعرات 16 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف اینکر اقرار الحسن نے اے آر وائی نیوز سے 21 سالہ طویل وابستگی کے بعد استعفیٰ دے دیا ہے۔ وہ گزشتہ دو دہائیوں سے ادارے سے منسلک تھے۔

اپنے پیغام میں اقرار الحسن نے کہا کہ انہیں اے آر وائی نیوز اور اپنی سیاسی و سماجی سرگرمیوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا تھا اور انہوں نے اپنی دوسری ذمہ داری کو ترجیح دی۔ ان کے مطابق یہ فیصلہ ان کے لیے ایک جذباتی لمحہ ہے کیونکہ اے آر وائی نیوز کے ساتھ ان کی طویل یادیں وابستہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اقرار الحسن کی تیسری اہلیہ عروسہ خان کے لاکھوں کے کپڑے اور جوتے، حیران کن قیمت بھی بتادی

انہوں نے کہا کہ اے آر وائی نیوز نے ان کے کیریئر کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا اور اسی پلیٹ فارم کے ذریعے انہیں دنیا بھر میں شناخت ملی۔ ان کے مطابق پروگرام ’سرِ عام‘ ان کے کیریئر کا ایک اہم اور یادگار باب رہا ہے جو اب اپنے اختتام کو پہنچ رہا ہے۔

اقرار الحسن نے یہ بھی بتایا کہ وہ ایک عام امیدوار کے طور پر بغیر کسی سفارش کے نیوز کاسٹر منتخب ہوئے تھے اور ادارے میں ان کا سفر سیکھنے اور ترقی کا ذریعہ رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ ان کے لیے آسان نہیں تھا کیونکہ اے آر وائی ان کے لیے ایک فیملی کی طرح رہا ہے جہاں سالگرہ اور شادی کی سالگرہ تک منائی جاتی رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنا اور اپنے بچے کا مستقبل داؤ پر لگا کر میں نے پاکستان کے بچوں کے مستقبل کا انتخاب کیا ہے۔ ربِ کعبہ کی قسم میں نے جس عوام راج تحریک کے لیے اے آر وائی چھوڑا ہے اس تحریک میں یا اس کے نتیجے میں بننے والی حکومت میں کبھی کوئی عہدہ یا اختیار اپنے پاس نہیں رکھوں گا۔

یہ بھی پڑھیں: فرح یوسف نے اقرارالحسن سے علیحدگی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

انہوں نے کہا کہ اللہ کے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ نہ آج اس تحریک سے میرا کوئی مفاد وابستہ ہے اور نہ آئندہ ہو گا سوائے اس کے کہ اس کے نتیجے میں میرے وطن سے سیاسی اور فوجی اشرافیہ کے تسلط کا خاتمہ ہو۔ انشاء اللہ یہ تحریک میرٹ، قابلیت اور انٹرنل جمہوریت کی بنیاد پر پاکستان کے عام لوگوں اور مڈل کلاس کو اقتدار میں لائے گی، وڈیروں، جاگیرداروں،  امیرزادوں اور فوجی اشرافیہ کے اٹھہتر سال کے اقتدار کا خاتمہ ہو گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک مصر مشترکہ مشق ’تھنڈر II‘ کامیابی سے مکمل، انسداد دہشتگردی تعاون مزید مضبوط

پاکستان کی ایران، امریکا مذاکرات کے دوسرے دور کو کامیاب بنانے کے لئے کوششیں جاری

صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو وائرل کرنے کا مقدمہ، فلک جاوید کی ضمانت منظور

پنجاب میں شرمپ فارمنگ کے انقلابی منصوبوں پر تیز پیشرفت، بنجر زمینیں معاشی زونز میں تبدیل

یورپ کی طرف سے اسرائیل کو سفارتی دھچکا، پابندیوں کا امکان بڑھ گیا: برطانوی اخبار دی گارڈین

ویڈیو

فیلڈ مارشل نے ایران میں امن کے لیے عظیم کام کیا، شیخ حسن سروری

ضلع مہمند کے عمائدین کا پاک فوج اور حکومت پر اعتماد، امن کوششوں پر خراجِ تحسین

‘پاؤں نہیں مگر ہاتھ تو ہیں نا’، فور ویل بائیکیا چلا کر گھر کی کفالت کرنے والا باہمت نوجوان

کالم / تجزیہ

مطالعہ پاکستان : بنیان مرصوص ایڈیشن

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی