وزیرِ اعظم شہباز شریف سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کا دورہ مکمل کرکے پاکستان پہنچ گئے

ہفتہ 18 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد لاہور پہنچ گئے۔ وزیراعظم اپنا دورہ مکمل کرنے کے بعد ترکیہ سے وطن واپس روانہ ہوئے تھے، جہاں انطالیہ ایئرپورٹ پر ترکیہ اور پاکستان کی اعلیٰ شخصیات نے انہیں الوداع کیا۔

یہ بھی پڑھیں:3 روزہ دورہ مکمل،پاکستان ایران کے ساتھ تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

پرائم منسٹر آفس کے میڈیا ونگ کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف اپنے سہ ملکی دورے کے آخری مرحلے میں ترکیہ کے شہر انطالیہ سے پاکستان کے لیے روانہ ہوئے۔ انطالیہ ایئرپورٹ پر ترکیہ کی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل سفیر تولگا برمیک، سفیر نیلوفر کیگسیز، ترک پارلیمنٹ کے رکن برہان قایاترک اور پاکستان کے ترکیہ میں سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے وزیرِ اعظم اور ان کے وفد کو الوداع کیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا یہ دورہ سعودی عرب، قطر اور ترکیہ پر مشتمل تھا، جس کے دوران انہوں نے ان ممالک کی قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں اور انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شریک عالمی رہنماؤں سے بھی تبادلہ خیال کیا۔

دورے کے دوران خطے میں امن و استحکام، پاکستان کے برادر ممالک کے ساتھ تعلقات کی مضبوطی اور عالمی و علاقائی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ وزیرِ اعظم نے پاکستان کی جانب سے خطے میں امن کے فروغ اور تعاون کے تسلسل کے عزم کا اعادہ کیا۔

وفد میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، معاون خصوصی سید طارق فاطمی اور وزیرِ اعظم کے ترجمان برائے غیر ملکی میڈیا مشرف زیدی بھی شامل تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی سی بی کا نیا ورک لوڈ سسٹم فاسٹ بولرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، نسیم شاہ

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

فیفا، ارجنٹینا اور سازشی نظریات: حقائق کیا کہتے ہیں؟

ویڈیو

لائیوبلوچستان میں ترقی روکنے کے لیے دہشتگردی کی جاتی ہے، احساسِ محرومی اور نمائندگی کا بیانیہ حقائق کے منافی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘