پاکستان کے وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے واشنگٹن ڈی سی میں عالمی مالیاتی اداروں کے سالانہ اجلاسوں کے موقع پر امریکی محکمہ خزانہ کے ڈپٹی سیکرٹری فرانسس بروک سے ملاقات کی، جس میں توانائی، معدنی وسائل، مالیاتی نظم و نسق اور منی لانڈرنگ کے انسداد سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔
وزارتِ خزانہ کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان کے مطابق ملاقات ورلڈ بینک, آئی ایم ایف اسپرنگ میٹنگز 2026 کے موقع پر ہوئی، جس میں فریقین نے پاکستان اور امریکا کے درمیان معاشی و مالیاتی تعاون کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا۔
Finance Minister Participates in World Bank Roundtable on Digital Social Protection and Inclusion
Federal Minister for Finance and Revenue, Senator Muhammad Aurangzeb, participated in a roundtable titled “Delivering Social Protection Digitally: Lessons and Innovations from… pic.twitter.com/s7VMLaMUlF
— Ministry of Finance, Government of Pakistan (@Financegovpk) April 18, 2026
وزیرِ خزانہ نے ملاقات میں پاکستان کی مجموعی معاشی صورت حال، میکرو اکنامک استحکام کے اقدامات اور ملک کے بین الاقوامی کیپیٹل مارکیٹس میں دوبارہ داخلے کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے پاکستان کے بیرونی قرضوں کے انتظام اور ادائیگیوں کی بروقت تکمیل کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔
سینیٹر محمد اورنگزیب نے توانائی اور معدنیات کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع کو اجاگر کیا اور ڈیجیٹل و ورچوئل اثاثوں سے متعلق ریگولیٹری پیش رفت پر امریکی حکام کو بریف کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ان شعبوں میں اصلاحات کے ذریعے عالمی سرمایہ کاروں کے لیے ایک پرکشش منڈی بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں بجلی سبسڈی کی اجازت دے دی
ملاقات میں دونوں جانب سے توانائی، معدنی وسائل کی ترقی اور انسدادِ منی لانڈرنگ و دہشت گردی کی مالی معاونت کے نظام کو مزید مضبوط بنانے پر تعاون کے امکانات پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔
اسی سلسلے میں وزیرِ خزانہ نے عالمی ریٹنگ ایجنسی ایس اینڈ پی گلوبل کے نمائندوں سے ملاقات میں بھی پاکستان کی معاشی کارکردگی، آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کی تکمیل اور آئندہ مالیاتی حکمت عملی پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے حال ہی میں 1.4 ارب ڈالر کا یورو بانڈ بروقت واپس کیا ہے۔
Had a very forward looking meeting with HE Mr Muhammad Aurangzeb, Federal Minister for Finance and Revenue of Pakistan. I cherish our long partnership and am very excited to materialise future cooperation. @Financegovpk pic.twitter.com/weWXuNreVW
— HARA Shohei(原昌平)@JICA (@HaraShohei_JICA) April 18, 2026
وزیرِ خزانہ نے سعودی عرب کی جانب سے 3 ارب ڈالر کی نئی سہولت اور 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کو پاکستان کی معیشت کے لیے مثبت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے 4 سال بعد دوبارہ یورو بانڈ کے ذریعے بین الاقوامی مارکیٹ میں واپسی کی ہے جس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔
اس کے علاوہ وزیرِ خزانہ نے ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (اے آئی آئی بی) کی صدر زو جیائی سے ملاقات میں پاکستان کے ساتھ جاری منصوبوں اور مستقبل کی سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے پاکستان کی ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر اور سماجی تحفظ کے نظام کی ڈیجیٹلائزیشن کو نمایاں پیش رفت قرار دیا۔
Finance Minister Meets Citibank, Reviews Capital Market Strategy and Programme Progress
Federal Minister for Finance and Revenue, Senator Muhammad Aurangzeb, held a productive meeting with representatives of Citibank on the sidelines of the World Bank–IMF Spring Meetings 2026.… pic.twitter.com/6uuL9moy7x
— Ministry of Finance, Government of Pakistan (@Financegovpk) April 18, 2026
انہوں نے ورلڈ بینک کے زیر اہتمام ایک گول میز کانفرنس میں بھی شرکت کی، جس میں ڈیجیٹل سوشل پروٹیکشن اور پاکستان کے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی ڈیجیٹل تبدیلی پر روشنی ڈالی گئی۔
اسی طرح سینیٹر محمد اورنگزیب نے جائیکا کے سینئر نائب صدر ہارا شوہی سے بھی ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔













