آبنائے ہرمز ایک بار پھر بند، ایران کا امریکا پر ’سمندری قزاقی‘ کا الزام، کشیدگی بڑھ گئی، 2 تجارتی جہازوں پر فائرنگ

ہفتہ 18 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

ایران نے آبنائے ہرمز کی صورتحال پر ایک بار پھر سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے امریکا پر ’سمندری قزاقی‘ کا الزام عائد کیا ہے، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ ایران کے ساتھ مکمل معاہدے تک بحری ناکہ بندی برقرار رہے گی، جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

الجزیرہ کے مطابق ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کا کنٹرول دوبارہ پہلی حالت میں آ گیا ہے، جس کی وجہ امریکا کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں پر جاری ناکہ بندی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایران اس اقدام کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور ’سمندری قزاقی‘ قرار دے رہا ہے۔

ایرانی حکام کے مطابق آبنائے ہرمز کی بندش یا اس پر کنٹرول کا فیصلہ خطے کی بدلتی صورتحال اور امریکی اقدامات کے ردعمل میں کیا گیا ہے، جبکہ اس سے قبل ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی یہ بیان دے چکے تھے کہ لبنان میں جنگ بندی کے تناظر میں یہ اہم آبی گزرگاہ تجارتی جہازوں کے لیے مکمل طور پر کھول دی گئی ہے۔

آبنائے ہرمز کے قریب تجارتی جہازوں پر فائرنگ، بحری سیکیورٹی خدشات میں اضافہ

ادھر آبنائے ہرمز کے راستے گزرنے کی کوشش کے دوران کم از کم 2 تجارتی جہاز فائرنگ کی زد میں آ گئے، جس کے بعد خطے میں بحری سلامتی کے حوالے سے تشویش بڑھ گئی ہے۔

برطانوی میری ٹائم ایجنسی کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کی گن بوٹس نے ایک آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق جہاز اور اس کا عملہ محفوظ رہے۔ ایجنسی نے یہ بھی بتایا کہ عمان کے شمال مشرق میں تقریباً 20 ناٹیکل میل کے فاصلے پر پیش آنے والے واقعے میں ایرانی گن بوٹس ٹینکر کے قریب دیکھی گئیں۔

بحری سیکیورٹی اور شپنگ ذرائع کا کہنا ہے کہ فوری طور پر کسی ممکنہ نقصان کی مکمل تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔

دوسری جانب اس صورتحال سے قبل ایرانی نیشنل سیکیورٹی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے ایک بیان میں خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران نے پہلے ہی متنبہ کیا تھا، لیکن اس پر توجہ نہیں دی گئی، اور اب آبنائے ہرمز کی سابقہ صورتحال کی واپسی کے اثرات دیکھنے کو ملیں گے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری معاملات مکمل ہونے تک بحری ناکہ بندی ’مکمل قوت کے ساتھ‘ جاری رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کسی بھی ایسے اقدام کی اجازت نہیں دے گا جو اس کی سکیورٹی یا مفادات کے خلاف ہو۔

ادھر لبنان میں جنگ بندی کے پہلے دن ہزاروں افراد اپنے گھروں کو واپس لوٹنا شروع ہو گئے ہیں، جبکہ ٹرمپ نے اسرائیل کو لبنان پر مزید حملوں سے باز رہنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز جو دنیا کی اہم ترین تیل گزرگاہوں میں شامل ہے، کی صورتحال میں کسی بھی قسم کی غیر یقینی عالمی توانائی منڈیوں اور معیشت پر فوری اثر ڈال سکتی ہے۔ موجودہ پیشرفت نے نہ صرف خطے میں کشیدگی کو بڑھایا ہے بلکہ عالمی سطح پر بھی تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف سماعت کے لیے بڑا بینچ ضروری نہیں، وفاقی آئینی عدالت

سعودی عرب میں نایاب ریم غزال کی جنگلی ماحول میں افزائشِ نسل دوبارہ شروع

پاکستان کی کامیاب سفارتکاری دنیا بھر میں تسلیم، مسئلہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے، رانا قاسم نون

معروف اداکارہ محض 35 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

پاکستان اور برطانیہ میں اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق، اصلاحات اور علاقائی استحکام پر تفصیلی تبادلۂ خیال

ویڈیو

امریکا اور ایران کے درمیان معاملات طے، بلوچستان کے کاروبار پر اس کے کیا اثرات ہوں گے؟

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے بڑھتے اندرونی اختلافات سے پشاور کے عوام پریشان

ایران امریکا فریم ورک معاہدہ کیا ہے اور آئندہ ہونے والے تکنیکی مذاکرات میں کیا طے ہو گا؟

کالم / تجزیہ

امن معاہدہ اور پاکستان

پنجاب کا حق، ایتھے رکھ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ