ایران نے معاہدہ قبول نہ کیا تو وہ اقدامات کریں گے جو 47 برسوں میں کیے جانے چاہیے تھے، ڈونلڈ ٹرمپ

اتوار 19 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر آبنائے ہرمز میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ میرے نمائندے مذاکرات کے لیے اسلام آباد روانہ ہو رہے ہیں، اگر ایران نے معاہدہ قبول نہ کیا تو ہم وہ اقدامات کریں گے جو گزشتہ 47 برسوں میں کیے جانے چاہیے تھے۔

صدر ٹرمپ کے مطابق ایران نے گزشتہ روز آبنائے ہرمز میں فائرنگ کی، جسے انہوں نے جنگ بندی معاہدے کی مکمل خلاف ورزی قرار دیا۔ ان کے مطابق فائرنگ کا نشانہ ایک فرانسیسی جہاز اور برطانیہ کے ایک مال بردار جہاز کو بنایا گیا۔

صدر ٹرمپ نے اعلان کیاکہ ان کے نمائندے مذاکرات کے لیے اسلام آباد روانہ ہو رہے ہیں اور وہ کل شام تک وہاں پہنچ جائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ ایران نے حال ہی میں آبنائے ہرمز کو بند کرنے کا اعلان کیا، حالانکہ امریکی ناکہ بندی کے باعث یہ راستہ پہلے ہی بند ہے۔

ان کے بقول اس صورتحال میں ایران خود ہی روزانہ قریباً 50 کروڑ ڈالر کا نقصان اٹھا رہا ہے جبکہ امریکا کو کوئی نقصان نہیں ہو رہا۔

انہوں نے مزید کہاکہ اس دوران کئی جہاز امریکا کی ریاستوں ٹیکساس، لوزیانا اور الاسکا کا رخ کر رہے ہیں تاکہ وہاں سامان لوڈ کیا جا سکے۔

امریکی صدر نے کہاکہ امریکہ ایران کو ایک منصفانہ اور معقول معاہدہ پیش کر رہا ہے اور امید ظاہر کی کہ تہران اسے قبول کرے گا۔ تاہم انہوں نے خبردار کیاکہ اگر ایران نے پیشکش مسترد کی تو امریکا ایران کے تمام پاور پلانٹس اور پلوں کو نشانہ بنائے گا۔

انہوں نے سخت لہجے میں کہاکہ اب مزید نرمی نہیں برتی جائے گی۔ اگر ایران نے معاہدہ قبول نہ کیا تو ہم وہ اقدامات کریں گے جو گزشتہ 47 برسوں میں کیے جانے چاہیے تھے۔

صدر ٹرمپ نے اپنے بیان کے اختتام پر کہاکہ اب وقت آ گیا ہے کہ ایران کی جنگی مشینری کا خاتمہ کیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیا امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور نتیجہ خیز ثابت ہو پائےگا؟

معروف ریپر اینڈی روس کا ریاست پاکستان، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو خراج تحسین

افغان کرکٹر راشد خان کا بھارت اور آسٹریلیا کی شہریت ٹھکرانے کا انکشاف

پاکستان اور مصر کے وزرائے خارجہ کا رابطہ، غزہ سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

امریکا میں جنونی شخص کی فائرنگ، ایک ہی خاندان کے 8 بچے ہلاک

ویڈیو

معروف ریپر اینڈی روس کا ریاست پاکستان، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو خراج تحسین

کیا امریکا اور ایران کے درمیان ڈیل ہوگی یا خطہ ایک بار پھر جنگ کی طرف جائےگا؟

مذاکرات کا دوسرا دور: دارالحکومت میں سخت سیکیورٹی انتظامات، میرے نمائندے اسلام آباد جارہے ہیں، صدر ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان مسلم دنیا کا قائد اور اقوام عالم میں قابل اعتبار ثالث

مطالعہ پاکستان : بنیان مرصوص ایڈیشن

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟